Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان کی تقاریر پر پابندی کے خلاف درخواستوں پر فیصلہ محفوظ

وفاقی حکومت، وزارت اطلاعات اور پیمرا سمیت دیگر فریقین نے جواب جمع کرا دیے۔
شائع 04 جنوری 2024 02:07pm

لاہور ہائیکورٹ نے عدالتی حکم کے باوجود بانی پی ٹی آئی عمران خان کی تقاریر پر پابندی کے خلاف درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے سربراہ پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کی۔

اس دوران وفاقی حکومت، وزارت اطلاعات اور پیمرا سمیت دیگر فریقین نے جواب جمع کرائے۔

تقاریر پر پابندی کے خلاف دائر درخواست میں مؤقف اپنایا گیا تھا بانی پی ٹی آئی کی آواز کے ساتھ ان کو ہی بند کردیا گیا۔

درخواست میں کہا گیا کہ قانونی طور پر سیاسی جماعتوں کو برابری کے اصول پر ائیر ٹائم ملنا قانونی تقاضہ ہے، لاہور ہاٸی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی تقاریر نشر کرنے پر پابندی کا نوٹیفیکشن معطل کر دیا تھا۔

درخواست میں کہا گیا کہ عدالتی احکامات کے باوجود بانی پی ٹی آئی کی تقاریر نشر کیے جانے سے روکا جا رہا ہے۔

سرکاری وکیل نے کہا کہ فیض آباد کے فیصلے کا اطلاق بانی پی ٹی آئی پر بھی ہونا چاہیے، بانی پی ٹی آئی نے اداروں کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کیے۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ پیمرا ٹی وی چینلز کو پریشرائز نہ کرے۔

وکیل پیمرا نے کہا کہ درخواست گزار کی تقریر نشر کرنے پر کوئی پابندی نہیں ہے۔

imran khan

Lahore High Court

Ban on Imran Khan Speech