Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

دسمبر میں ہوئی ٹیکسٹائل برآمدات میں 3 فیصد اضافہ

پہلی ششماہی میں 5 فیصد کمی
شائع 04 جنوری 2024 11:08am
فائل فوٹو
فائل فوٹو

آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن(اپٹما) کے مطابق دسمبر میں ٹیکسٹائل برآمدات میں تین فیصد اضافہ ہوا ہے، گزشتہ ماہ ایک ارب چالیس کروڑ ڈالر کی ٹیکسٹائل اشیاء برآمد کی گئیں۔

دسمبر 2022 میں ایک ارب چھتیس کروڑ ڈالر کی ٹیکسٹائل اشیاء برآمد کی گئی تھیں۔

اپٹما کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران ٹیکسٹائل سیکٹر کی برآمدات میں پانچ فیصد کمی ہوئی ہے، جولائی سے دسمبر 2023 کے دوران ٹیکسٹائل سیکٹر کا برآمدی حجم آٹھ ارب انتیس کروڑ ڈالر رہا۔

گزشتہ مالی سال کےپہلے چھ ماہ میں یہ مالیت آٹھ ارب تہتر کروڑ ڈالر تھی۔

پاکستان

textile export