Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

یورپی ممالک میں برفباری اور سیلاب، ریسکیو کیلئے کشتیاں چل گئیں

انگلینڈ اور ویلز میں 10 ہزار گھر بجلی سے محروم ہوگئے، مختلف حادثات میں 2 افراد کی ہلاکت
شائع 04 جنوری 2024 12:37am
فوٹو ــ روئٹرز
فوٹو ــ روئٹرز
فوٹو ــ روئٹرز
فوٹو ــ روئٹرز

بحر اوقیانوس کے طوفان کے بعد شمال مغربی یورپ میں سیلاب اور برفباری کے بعد نظام زندگی شدید متاثر ہوگیا۔ فرانس اور سیلاب سے متاثرہ دیگر ممالک میں لوگوں کو کشتیوں کے ذریعے محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔ انگلینڈ اور ویلز میں 10 ہزار گھر بجلی سے محروم ہوگئے، مختلف حادثات میں 2 افراد کی ہلاکت ہوئی ہے۔

روئٹرز کے مطابق شمال مغربی یورپ کے کچھ حصوں کو بحر اوقیانوس کے طوفانوں کے اثرات سے نمٹنے کے لئے جدوجہد کرنا پڑی ۔ بارش اور برفباری سے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا، شمالی اسکینڈینیویا کو شدید سردی کا سامنا کرنا پڑا۔

شمالی فرانس میں امدادی عملے نے پاس ڈی کیلیس ڈپارٹمنٹ کے آرکس قصبے میں زیر آب گھروں سے رہائشیوں کو نکالنے میں مدد کی، یہ علاقہ شدید بارشوں کے بعد دو ماہ میں دوسری بار سیلاب کی زد میں آیا تھا۔

سی ٹی وی نیوز کے مطابق برطانیہ، آئرلینڈ اور نیدرلینڈز کی سرکاری موسمیاتی سروسز کی جانب سے طوفان کو ”ہینک“ کا نام دیا گیا ہے جس کی وجہ سے برطانیہ کے مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش، نقل و حمل کے مسائل، املاک کو نقصان اور خلل پڑا ہے۔

برطانیہ میں سب سے زیادہ تیز ہوائیں جنوبی انگلینڈ کے ساحل کے قریب آئیل آف وائٹ پر ریکارڈ کی گئیں، جہاں ہوا کی رفتار میں اضافہ ہوا۔

 فوٹو ــ روئٹرز
فوٹو ــ روئٹرز

انگلینڈ اور ویلز میں بدھ کے روز 300 سے زائد سیلاب کی وارننگ جاری کی گئی ہے جبکہ 10 ہزار گھر بجلی سے محروم ہیں۔ وسطی انگلینڈ میں نارتھمپٹن میں دریائے نینے کے لیے شدید سیلابی انتباہ کا اعلان کیا گیا ہے۔ قریبی بلنگ ایکواڈرم میں ہاؤس بوٹس اور قافلوں سے متعدد رہائشیوں کو نکال لیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ میں مغربی انگلینڈ میں ایک ڈرائیور اپنی گاڑی پر درخت گرنے سے ہلاک ہو گیا۔ گلوسٹرشائر پولیس کا کہنا ہے کہ منگل کی سہ پہر کیمبل قصبے کے قریب پیش آنے والے اس واقعے میں اس شخص کی موت ہو گئی۔

ڈنمارک کے بیشتر علاقوں میں پولیس نے موٹر سائیکل سواروں پر زور دیا ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں کیونکہ ملک کے شمالی اور مغربی حصوں میں ہوا اور برف باری ہو رہی ہے۔

 فوٹو ــ روئٹرز
فوٹو ــ روئٹرز

نیدرلینڈز کے شہر آئنڈہوون کے قریب پولیس کا کہنا ہے کہ تیز ہواؤں نے ایک 75 سالہ شخص کی موت میں اہم کردار ادا کیا ہے جو منگل کی رات اپنی سائیکل سے گر گیا تھا۔

جرمنی کے کچھ حصوں کو بھی سیلاب کا سامنا ہے، سب سے زیادہ متاثرہ شمال مغربی ریاست لوئر سیکسنی میں مزید بارشوں کی وجہ سے خطرہ بڑھ سکتا ہے۔

دوسری طرف ماسکو اور دیگر علاقوں میں درجہ حرارت منفی 30 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا ہے۔

ماسکو، سینٹ پیٹرزبرگ اور دیگر علاقوں میں حکام نے نارنجی موسم کی وارننگ جاری کی ہے، جس میں رہائشیوں کو صحت کے ممکنہ خطرات سے خبردار کیا گیا ہے۔

جنوب میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز ہواؤں کا سلسلہ جاری ہے جہاں طوفان نے مغربی یورپ کے کچھ حصوں میں تباہی مچا دی ہے۔

۔۔۔

flood

Europe

snowfall

Cold Wave