برطانیہ میں نو عمر افغان پناہ گزین 2 سال میں باکسنگ چیمپئن بن گیا
برطانیہ میں نو عمر افغان پناہ گزین احسن کریمی دو سال میں باکسنگ کا قومی چیمپئن بن گیا۔ احسن کریمی کا کہنا ہے کہ اسے 67 کلوگرام میں نیشنل یوتھ چیمپئن بننے پر بہت خوشی ہوئی۔
دو سال قبل برطانیہ پہنچنے کے بعد باکسنگ شروع کرنے والا نوجوان پناہ گزین قومی چیمپیئن بننے کے بعد اس کھیل میں مستقبل کی تلاش میں ہے۔
برسٹل میں رہنے والے 18 سالہ احسن کریمی کوچ جان کونوے کے ماتحت ساؤتھ برسٹل کے سویٹ باکس جم میں ٹریننگ کر تے ہیں۔
یہ نوجوان اور اس کا خاندان 2021 میں افغان دارلحکومت کابل سے برطانیہ آئے تھے اور انہیں ریڈکلف، برسٹل میں ایک جم کے قریب رکھا گیا تھا۔
حسن کریمی کے کوچ کا کہنا ہے کہ ’دو سال کی ٹریننگ اور چیمپیئن شپ جیتنا بے مثال ہے۔‘
یاد رہے کہ کوچ نے ایک دوست کے ذریعے احسن کے والد سے ملاقات کرکے انھیں سویٹ باکس جم میں فیملی ممبر شپ کی پیشکش کی تھی۔
جب احسن نے 16 سال کی عمر میں باکسنگ کی کلاسیں لینا شروع کیں تو کوچ نے کہا کہ نوجوان بہت تیزی سے مہارت حاصل کرتا جارہا ہے۔
احسن نے کہا کہ اگلے دو سالوں میں انہوں نے اکتوبر میں اسٹیفورڈ شائر کے علاقے کینوک میں ہونے والی قومی ترقیاتی چیمپئن شپ میں جانے سے پہلے نو میں سے آٹھ مقابلے جیتنے کے لئے توجہ مرکوز کی اور سخت محنت کی، اور 67 کلوگرام میں نیشنل یوتھ چیمپیئن بننے پر بہت خوشی ہوئی۔
نوعمر چیمپئن نے مزید کہا کہ میں نے بہت محنت کی اور بہت سخت ٹریننگ کی جس کے بعد میں چیمپئن بن گیا۔
Comments are closed on this story.