Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

موبائل فونز سیلولر ٹاورز کے بغیر کام کرینگے، ایلون مسک نے سیٹلائٹ چھوڑ دیئے

فالکن 9 خلائی جہاز نے 2 جنوری کو اسٹار لنک کے چھ سیٹلائٹ لانچ کیے
اپ ڈیٹ 04 جنوری 2024 12:17am
اسٹار لنک نے پہلا ڈائریکٹ ٹو سیل سیٹلائٹ لانچ کر دیا
اسٹار لنک نے پہلا ڈائریکٹ ٹو سیل سیٹلائٹ لانچ کر دیا

دور دراز علاقوں میں سیلولر اور انٹرنیٹ رابطے کو بڑھانے کے لیے ایلون مسک کی اسپیس ایکس نے اسمارٹ فونز کو براہ راست زمین کے نچلے مدار میں گردش کرنے والے سیٹلائٹس سے جوڑنے کا منصوبہ شروع کیا ہے۔

کمپنی نے 2 جنوری کو فالکن 9 خلائی جہاز پر اسٹار لنک سیٹلائٹس کا ابتدائی سیٹ لانچ کیا تھا۔ سیٹلائٹس کو خاص طور پر غیر ترمیم شدہ اسمارٹ فونز سے براہ راست منسلک کرنے کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

21 میں سے مجموعی طور پر 6 اسٹار لنک سیٹلائٹس کو فالکن 9 راکٹ کے ذریعے کیلیفورنیا کے وینڈنبرگ اسپیس فورس بیس سے لانچ کیا گیا تھا۔

اپنے ابتدائی مرحلے میں، کمپنی نے صلاحیت کی جانچ شروع کرنے کے لئے ایک عارضی تجرباتی لائسنس حاصل کیا۔

یہ سیٹلائٹ ڈائریکٹ ٹو سیل صلاحیتیں پیش کرنے کے لیے تیار ہیں، جس سے اسمارٹ فونز پر سیٹلائٹ براڈ بینڈ تک براہ راست رسائی کے امکانات پیدا ہوں گے۔

ایلون مسک کی اسپیس ایکس اس سال سیلولر آپریٹرز کے ساتھ شراکت داری میں خلا سے ٹیکسٹنگ کی سہولت فراہم کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے اور 2025 میں صوتی اور ڈیٹا کنکٹیویٹی کو قابل بنانے کے منصوبے کو مزید وسعت دے گی۔

امریکا میں اسپیس ایکس کے موبائل پارٹنر ٹی موبائل کے اسپیکٹرم کو ابتدائی ڈائریکٹ ٹو اسمارٹ فون ٹیسٹ کے لیے استعمال کیا جائے گا جبکہ کمپنی نے آسٹریلیا، کینیڈا، چلی، جاپان، نیوزی لینڈ اور سوئٹزرلینڈ کے موبائل آپریٹرز کے ساتھ بھی شراکت داری کی ہے۔

TECHNOLOGY

smartphones

Elon Musk

SpaceX