Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

عوام کی پریشانیوں کو ختم کرنے کی جامع منصوبہ بندی کرلی ہے، شہباز شریف

چار سال میں ہونے والی تاریخی تباہی ٹھیک کرنے میں وقت لگے گا، سابق وزیر اعظم
شائع 03 جنوری 2024 07:26pm
فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

سابق وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عوام کی پریشانیوں کو ختم کرنے کی جامع منصوبہ بندی کرلی ہے، چار سال میں ہونے والی تاریخی تباہی ٹھیک کرنے میں وقت لگے گا۔

صدر مسلم لیگ (ن) شہبازشریف سے پارٹی رہنما عبدالرحمان کانجو، رانا منورغوث، امانت شادی خیل اور اعظم نزیر تارڑ نے ملاقات کی۔ جس میں ملک کی مجموعی صورتحال اور انتخابی تیاریوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

رہنماﺅں نے اپنے حلقوں میں جاری انتخابی سرگرمیوں کے بارے میں پارٹی صدر کو آگاہ کیا۔ اور پارٹی رہنماﺅں اور کارکنوں کے جذبے کی تعریف کی اور کہا کہ عوام کی پریشانیوں کو ختم کرنے کی جامع منصوبہ بندی کرلی ہے۔

صدر مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ صرف ن لیگ مسائل حل اورعوام کو ریلیف دے سکتی ہے، چار سال میں ہونے والی تاریخی تباہی ٹھیک کرنے میں وقت لگے گا۔

شہباز شریف نے کہا کہ حلقوں میں عوام کو ن لیگ کےمعاشی ایجنڈے سے آگاہ کریں، صرف مسلم لیگ (ن) عوام کو ریلیف اور مسائل کا حل اور عوام کو ریلیف دینے کی صلاحیت اور سنجیدہ منصوبہ بندی رکھتی ہے، عوام نے وعدہ خلافی کرنے والوں اور وعدہ نبھانے والوں میں ووٹ سے فرق دکھانا ہے۔

PMLN

Shehbaz Sharif

Election 2024

Election Jan 3 2023