کراچی والوں کے لئے ایک ہی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں دوسری بار بجلی مہنگی
کے الیکٹرک کیلئےایک ہی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں دوسری بار بجلی مہنگی کردی گئی ہے۔
نیپرا نے کراچی والوں پر بجلی بم گرادیا ہے، اور کے الیکٹرک کیلئےایک ہی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں دوسری بار بجلی مہنگی کردی گئی ہے۔
نیپرا نے کراچی کیلئے بجلی 2 روپے 87 روپے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی منظوری دے دی ہے، جس کے بعد کراچی والوں کے لئے کیلئے اضافے کا بوجھ بڑھ کر 4.12 روپے ہو جائے گا۔
نیپرا کی جانب سے بجلی کی قیمت میں اضافے کی منظوری جنوری تا مارچ 2023 کی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں دی گئی ہے۔ نیپرا نے فیصلہ نوٹفیکیشن کیلئے وفاقی حکومت کو بھجوادیا ہے۔
واضح رہے کہ اسی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں حکومتی درخواست پر نیپراحکومتی درخواست پر پہلے ہی جنوری تامارچ 2023 کی ایڈجسٹمنٹ میں1.25 روپے کااضافہ منظور کر چکا ہے۔
Comments are closed on this story.