افغان وفد کی وزیر خارجہ جیل عباس جیلانی سے ملاقات، پاک افغان تعلقات پر مشاورت
افغان سرزمین دہشت گردی کیلئے استعمال ہونے پر پاکستان کا تشویش کا اظہار
افغان وفد کی پاکستان میں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی سے ملاقات ہوئی، جس میں پاکستان اور افغانستان کے تعلقات پر مشاورت کی گئی۔
ذرائع کے مطابق افغان وفد نے گورنر قندھار ملا شیریں اخوند کی قیادت میں پاکستان میں وزیرخارجہ جلیل عباس جیلانی سے ملاقات کی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں پاکستان اور افغانستان کے تعلقات اور باہمی تعلقات کو معمول پر لانے پر مشاورت کی گئی۔
اس ملاقات میں افغان سرزمین دہشت گردی کے لیے استعمال ہونے پر پاکستان نے تشویش کا اظہار کیا۔
afghanistan
پاکستان
اسلام آباد
Afghan Delegation
JALIL ABBAS JILANI
Caretaker Foreign Minister
Mulla Shirin
pak afghan relation
مقبول ترین
Comments are closed on this story.