Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

لیگی رہنما دانیال عزیز نے پارٹی شوکاز نوٹس مسترد کردیا

احسن اقبال معاشی خرابیوں کے ذمہ دار ہیں، لیگی رہنما اپنے مؤقف پر ڈٹ گئے
شائع 03 جنوری 2024 05:48pm

مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز نے پارٹی کا شوکاز نوٹس مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال معاشی خرابیوں کے ذمہ دار ہیں۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز اپنے موقف پر ڈٹ گئے اور پارٹی شوکاز نوٹس پر تین صفحات پر مشتمل اپنے جواب میں پارٹی مؤقف کو رد کردیا۔

دانیال عزیز احسن اقبال کے خلاف اپنے مؤقف پر ڈٹ گئے، اور ایک بار پھر اپنے مؤقف کو دہراتے ہوئے کہا کہ ضابطے کے مطابق سابق وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال معاشی خرابیوں کے ذمہ دار ہیں۔

دانیال عزیز نے اپنے جواب میں کہا ہے کہ احسن اقبال نے میرے حلقے میں اپنے بیٹے کیلئے ریلیاں نکالیں، میں پارٹی نظم وضبط اور پالیسی کی کوئی خلاف ورزی نہیں کی، قیادت ملاقات کا وقت دے، تاکہ اپنے تحفظات سے آگاہ کر سکوں۔

دانیال عزیر نے کہا کہ مختلف آپریشنز سے گزر رہا ہوں، اس لئے بروقت جواب نہیں دے سکا۔

مزید پڑھیں:

احسن اقبال کیخلاف بیان: ن لیگ نے دانیال عزیز کو شوکاز نوٹس جاری کردیا

واضح رہے کہ صدر مسلم لیگ (ن) پنجاب رانا ثناءاللہ نے 2 دسمبر 2023 کو دانیال عزیز کو احسن اقبال کے خلاف بیانات پر شوکاز نوٹس جاری کیا تھا۔

نوٹس کے متن کے مطابق کہ آپ نے پارٹی پالیسی کے خلاف بیان کیوں دیا؟ پارٹی آئین اس بات کا تقاضہ کرتا ہے ہر رکن پارٹی کے ڈسپلن کی پابندی کرے، دانیال عزیز کا 30 نومبر کا بیان پالیسی کی خلاف ورزی اور حقائق کے منافی ہے۔

نوٹس میں کہا گیا کہ دانیال عزیز نے غیر ذمہ دارانہ بیان سے پارٹی کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی، لیگی رہنما 7 روز میں تحریری جواب دیں۔

PMLN

Ahsan Iqbal

daniyal aziz