Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

تیر سے ملتے جلتے انتخابی نشانات الاٹ نہ کیے جائیں، پیپلزپارٹی کا چیف الیکشن کمشنر کو خط

ہمارے ووٹرز غلطی سے ان نشانات پر ٹھپہ لگا سکتے ہیں، درخواست
شائع 03 جنوری 2024 05:34pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔ فائل

پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کو خط لکھ کر تیر سے ملتے جلتے انتخابی نشانات الاٹ نہ کرنے کی درخواست کردی۔

چیف الیکشن کمشنر کو لکھا گیا خط پیپلزپارٹی کے انچارج الیکشن سیل تاج حیدر کی طرف سے لکھا گیا ہے۔

خط میں درخواست کی گئی ہے کہ تیر سے ملتے جلتے انتخابی نشانات الاٹ نہ کیے جائیں۔

پیپلز پارٹی کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ پنسل، بال پوائنٹ پین، پین، پیچ کس اور ٹوتھ برش الاٹ نہ کیے جائیں، ملتے جلتے نشانات کی وجہ سے ووٹر مغالطہ کا شکار ہوسکتے ہیں۔

درخواست میں مزید کہا گیا کہ ہمارے ووٹرز غلطی سے ان نشانات پر ٹھپہ لگا سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں

کاغذات مسترد کرنے پر الیکشن ٹریبونل کے ریمارکس، ’لگتا ہے آرڈر لکھا ایک جگہ گیا پھر سب آراوز نے وہی جاری کردیا‘

پی ٹی آئی کے 668 ٹاپ لیڈر شپ کے کاغذات مسترد ہوئے، سپریم کورٹ میں دستاویز جمع

شہباز شریف اور مریم نواز کے کاغذات منظوری کے خلاف ٹریبونل میں اپیلیں دائر

اسلام آباد

PPP

Sikandar Sultan Raja

Pakistan People's Party (PPP)

Election symbols

cheif election commioner

Election 2024

انتخابات 2024

الیکشن 2024

Election Jan 3 2023