کولوراڈو سپریم کورٹ میں گھس کر فائرنگ کرنے والا شخص گرفتار
امریکی ریاست کولوراڈو کی سپریم کورٹ کی عمارت میں گھس کر فائرنگ کرنے والے شخص کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
44 سالہ برینڈن اولسن کی داغی ہوئی گولیوں سے عدالت کی عمارت کو نقصان پہنچا۔
پولیس نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ اس واقعے کا سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف سنائے گئے فیصلے سے کوئی تعلق نہیں۔
کولوراڈو کی سپریم کورٹ نے گزشتہ ماہ ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف آئین کی چوہدویں ترمیم بروئے کار لاتے ہوئے انہیں ریاستی (ابتدائی) انتخاب کے لیے نا اہل قرار دے دیا تھا۔
عدالت نے سابق صدر کے خلاف بغاوت پر اکسانے کے الزام کے تحت یہ کارروائی کی تھی۔ کولوراڈو سپریم کورٹ ملک کی واحد ریاستی سپریم کورٹ ہے جس نے کسی سابق صدر کے خلاف بغاوت کے الزام پر کارروائی کرتے ہوئے اسے اننتخاب کے لیے نا اہل قرار دیا ہے۔
پولیس نے بتایا ہے کہ تین کے مقابلے میں چار کی اکثریت سے سنائے جانے والے اس فیصلے کے بعد سے کولوراڈو سپریم کورٹ کے ججوں کو تواتر سے دھمکیاں ملتی رہی ہیں۔
Comments are closed on this story.