Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

جسٹس مظاہر نقوی نے دوسرے شوکاز نوٹس پر سپریم جوڈیشل کونسل میں جواب جمع کرادیا

جوڈیشل کونسل کا آئندہ اجلاس 11 جنوری کو ہوگا
اپ ڈیٹ 04 جنوری 2024 12:00am
فوٹو۔۔۔۔ سپریم کورٹ
فوٹو۔۔۔۔ سپریم کورٹ

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے دوسرے شوکاز نوٹس پرسپریم جوڈیشل کونسل میں جواب جمع کرادیا، جس میں انہوں نے اپنے خلاف شکایات بے بنیاد اور جوڈیشل کونسل کی کارروائی بلاجواز قرار دے دی۔

سپریم جوڈیشل کونسل میں اپنے کے خلاف ریفرنس کے معاملے پر جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے دوسرے شوکاز نوٹس پر تفصیلی جواب جمع کرادیا۔

ذرائع کے مطابق جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے اپنے تفصیلی جواب میں کہا کہ میرے خلاف شکایات بے بنیاد ہیں، کھلی عدالت میں آئینی درخواستیں زیر سماعت ہونے کے بعد جوڈیشل کونسل کی کارروائی بلاجواز ہے۔

خیال رہے کہ سپریم جوڈیشل کونسل نے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کو جواب جمع کرانے کا آخری موقع دیا تھا۔

جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کے خلاف جوڈیشل کونسل کا آئندہ اجلاس 11 جنوری کو ہوگا۔

supreme judicial council

justice mazahir ali akbar naqvi

Show cause