Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پیپلز پارٹی سندھ کے عوام کا خون چوسنے کے لئے جلدی انتخابات چاہتی ہے، اسلم غوری

پی پی بلاول کو پہلے ایم این اے تو بنوائے، وزیر اعظم کے خواب بعد میں دیکھے، ترجمان جے یو آئی
شائع 03 جنوری 2024 08:54am

جمیعت علمائے اسلام (ف) کے ترجمان اسلام غوری کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی سندھ کے عوام کا خون چوسنے کے لئے جلدی انتخابات چاہتی ہے، لیکن انتخابات کے نتائج دیکھ کر پی پی قیادت پچھتائے گی۔

ترجمان جے یو آئی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ عوام اب پی پی کو سندھ میں لال جھنڈی دکھائے گی۔

اسلم غوری کا کہنا تھا کہ نثار کھوڑو، سعید غنی اور فیصل کریم کنڈی جیسے لوگوں نے پی پی کا صفایا کرایا، پی پی کے پاس نیازی کی طرح الزمات اور تنقید کے سوا کچھ نہیں۔

ترجمان جے یو آئی کا کہنا تھا کہ پی پی بلاول کو پہلے ایم این اے تو بنوائے، وزیر اعظم کے خواب بعد میں دیکھے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی پی کو پنجاب اور کے پی میں کرائے پر بھی امیدوار دستیاب نہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مردم شماری کی بنیاد پر حلقہ بندیوں کے فیصلے میں پی پی شامل تھی، جے یو آئی نہیں۔

اسلم غوری نے کہا کہ زرداری کی ساری سیاست چالبازی اور سازشوں پر مشتمل ہے، سازشوں کے بغیر زرداری اینڈ کمپنی کبھی اقتدار میں نہیں آسکتی۔

JUIF

aslam ghauri