ڈیوس کپ ٹائی: ویزوں کے اجراء کے معاملے پر پاکستان کا بھارت کو خط
انڈین ٹینس ٹیم کے دورہ پاکستان کے لیے ویزوں کے اجراء کے معاملے پر پاکستان ٹینس فیڈریشن نے آل انڈیا ٹینس ایسوسی ایشن کو خط لکھ دیا۔
پاکستان ٹینس فیڈریشن کی جانب سے لکھے گٸے خط میں کہا گیا کہ بھارتی ٹیم کے ارکان کی سفری دستاویزات پاکستانی ہاٸی کمیشن میں جمع کرواٸی جائے جبکہ تمام ضروری دستاویز وقت پر جمع ہونے سے ویزوں کے اجراء میں تاخیر نہیں ہوگی۔
پاکستان ٹینس فیڈریشن کے حکام نے تصدیق کی کہ گزشتہ روز پی ٹی ایف کی جانب سے آل انڈیا ٹینس ایسوسی ایشن کو ویزوں کے معاملے پر خط لکھا گیا۔
پاک بھارت ڈیوس کپ ٹاٸی 3 اور 4 فروری کو اسلام آباد میں کھیلی جانی ہے۔
مزید پڑھیں
بھارت کیخلاف ڈیوس کپ ٹائی کیلئے پاکستان ٹینس ٹیم کا اعلان
ڈیوس کپ میچز پر بھارتی اپیل مسترد، آئی ٹی ایف نے پاکستان کے حق میں فیصلہ دیدیا
Comments are closed on this story.