کرونا کے نئے ویرینٹ کا پاکستان میں پھیلنے کا خطرہ بہت کم ہے، نگراں وزیرصحت
وزارت صحت مسلسل صورتحال کی مانیٹرنگ کررہی ہے، ڈاکٹر ندیم جان
نگراں وزیرصحت ڈاکٹر ندیم جان کا کہنا ہے کہ کرونا کے نئے ویرینٹ کا پاکستان میں پھیلنے کا خطرہ بہت کم ہے، وزارت صحت مسلسل صورتحال کی مانیٹرنگ کررہی ہے۔
ترجمان وزیر صحت نے بیان جاری کیا ہے کہ کچھ ممالک میں کررونا کا ایک نیا ویرینٹ رپورٹ ہوا ہے، کررونا ویرینٹ کی خبروں پر تشویش ہے، وزارت صحت مسلسل صورتحال کی مانیٹرنگ کررہی ہے۔
وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان کا کہنا ہے کہ یہ اومیکرون کا ذیلی وائرس ہے، کچھ ممالک میں پایا گیا، پاکستان میں ابھی تک جے این ون (JN.1) کا کوئی کیس نہیں رپورٹ ہوا، اس ویرینٹ کے پاکستان میں پھیلنے کا خطرہ بہت کم ہے، لیکن احتیاط ضروری ہے۔
ڈاکٹر ندیم جان کا مزید کہنا تھا کہ انٹرنیشنل ہیلتھ ریگولیشنز کی سفارشات پر عمل درامد کو یقینی بنارہے ہیں۔
corona
corona vaccination
corona virus
مقبول ترین
Comments are closed on this story.