الیکشن کمیشن نے پی کے 91 کوہاٹ کیلئے نیا انتخابی شیڈول جاری کردیا
پشاور ہائیکورٹ کی جانب سے پی کے 91 کے ریٹرنگ افسر کو معطل کیے جانے اور سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن نے حلقے کے لیے نیا انتخابی شیڈول میں جاری کردیا۔
پی کے 91 کوہاٹ سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن نے حلقے کے لیے الیکشن شیڈول میں تبدیلی کردی۔
جاری نئے شیڈول کے مطابق پی کے 91 کے لیے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا آخری دن 5 جنوری مقرر کردیا گیا۔
کاغذات نامزدگی مسترد یا منظور ہونے کے خلاف اپیل دائر کرنے کی آخری تاریخ نو جنوری ہوگی، ایپلٹ ٹربیونل اپیلوں پر 16 جنوری تک فیصلے کریں گے جبکہ کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 18 جنوری ہوگی اور امیدواروں کو انتخابی نشانات 19 جنوری کو الاٹ کیے جائیں گے۔
واضح رہے کہ پشاور ہائیکورٹ نے پی کے 91 کے ریٹرنگ افسر کو معطل کردیا تھا جبکہ سپریم کورٹ نے پی کے 91 میں آر او معطلی کا پشاور ہائیکورٹ کا حکم امتناع کالعدم قرار دے دیا۔
مزید پڑھیں
کوہاٹ کے ریٹرنگ آفسر عرفان مروت کی تعیناتی کا اعلامیہ معطل
الیکشن میں ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر اور ریٹرننگ افسران کا کردار کیا ہے
انٹرا پارٹی اور انتخابی نشان پر الیکشن کمیشن کی درخواست: ہم فیصلہ نہیں کرسکتے، جسٹس اعجاز خان
Comments are closed on this story.