Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

انتخابات کے دوران کچھ بھی ہوا تو ذمہ دار الیکشن کمیشن ہوگا، جے یو آئی کا خط

جمعیت علماء اسلام نے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھ دیا
شائع 02 جنوری 2024 06:03pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) نے بھی الیکشن کمیشن سے لیول پلئینگ فیلڈ اور امیدواروں کو سیکیورٹی کی فراہمی کا مطالبہ کر دیا۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کے نام خط میں جے یو آئی کا کہنا ہے کہ 8 فروری کو پورے ملک میں انتخابات ہونے ہیں جبکہ 2 دن قبل ڈیرہ اسماعیل خان میں مولانا فضل الرحمان کے اسکوارڈ پر حملہ ہوا اور دونوں اطراف سے فائرنگ کی گئی۔

اس سے قبل مولانا عبدالغفور حیدری، مرکزی جنرل سیکرٹری حافظ حمد اللہ اور خار میں جمعیت علمائے اسلام کے پروگرام پر حملے ہوئے، جس کے نتیجے میں سینکڑوں کارکن شہید ہوئے۔

مراسلے میں کہا گیا کہ الیکشن کے دوران امن و امان قائم رکھنا بھی الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔

مراسلے میں جے یو آئی کی طرف سے مطالبہ کیا گیا کہ ہمارے قومی اور صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کو معقول سیکیورٹی فراہم کی جائے تاکہ جمعیت علمائے اسلام کو لیول پلیئنگ فیلڈ مل سکے۔

چیف لیکشن کمشنر کے نام خط میں جے یوآئی نے مزید کہا کہ انتخابی مہم اور انتخابات کے دوران کسی بھی نقصان کی ذمہ داری الیکشن کمیشن اور امن وامان قائم رکھنے والے ذمہ دار اداروں پر ہو گی۔

مزید پڑھیں

جے یو آئی نے کراچی کے 6 حلقوں پر ایم کیو ایم سے حمایت مانگ لی

ن لیگ کے رویے پر جے یو آئی خیبرپختونخوا میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ سے پیچھے ہٹ گئی

پیپلزپارٹی کے جے یو آئی سے خیبر پختون خوا میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کیلئے رابطے تیز

اسلام آباد

JUIF

level playing field

jamiat ulema islam F

Election 2024

انتخابات 2024

الیکشن 2024

Election Jan 2 2024