Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ایاز صادق اور شیخ روحیل اصغر کے درمیان ٹکٹ کی تقسیم کا مسئلہ حل نہ ہوسکا

پانچ گھنٹے سے زائد جاری رہنے والا ن لیگ کا اجلاس آج بھی بے نتیجہ رہا
شائع 02 جنوری 2024 06:03pm
فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

لاہور کے حلقہ این اے 121 میں ایاز صادق اور اور شیخ روحیل اصغر کے درمیان ٹکٹ کی تقسیم پر بھی اعلی قیادت حتمی فیصلہ نہ کر سکی، اورپانچ گھنٹے سے زائد جاری رہنے والا اجلاس آج بھی بے نتیجہ رہا۔

مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی زیر صدارت جاتی امرا میں مشاورتی اجلاس ہوا، جس میں پارٹی صدر شہباز شریف، چیف آرگنائزر مریم نواز، الیکشن سیل کے انچارج اسحاق ڈار، حمزہ شہباز اور صدر پنجاب رانا ثنااللہ شریک ہوئے۔

پانچ گھنٹے سے زائد جاری رہنے والا اجلاس آج بھی بے نتیجہ رہا۔ جس میں اعلی قیادت کی جانب سے آئندہ عام انتخابات کی تیاریوں پر مشاورت اور ٹکٹوں کی تقسیم کا بھی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں پارلیمانی بورڈ کے اجلاسوں میں امیدواروں میں ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے سے بھجوائی گئی سفارشات پر غور کیا گیا اور استحکام پاکستان پارٹی سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے معاملات پر مزید مشاورت کی گئی، اور ایک سے زائد مضبوط امیدواروں والے حلقوں میں ٹکٹوں کی تقیسم کے تنازعات پر بھی غور کیا گیا۔

این اے 121 کا ٹکٹ ایاز صادق یا شیخ راحیل اصغر کو دیا جائے گا اعلی قیادت آج بھی حتمی نتیجے پر نہ پہنچ سکی۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ آج کے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ این اے 121 سمیت پنجاب کے دیگر متنازع حلقوں میں ٹکٹ کا حتمی فیصلہ نواز شریف خود کریں گے، اور متنازع حلقوں کے سینئر رہنماؤں سے خود ملاقات کر کے انھیں اعتماد میں لیں گے۔

PMLN

Election 2024

Election Jan 2 2024