Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

آسٹریلیا کیخلاف ایک بھی میچ نہ کھیلنے والا پاکستانی اسپنر کیویز کیخلاف بھی سیریز سے باہر

چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے اسپنر کے حوالے سے تصدیق کردی
اپ ڈیٹ 02 جنوری 2024 07:23pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔اے ایف پی
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔اے ایف پی

آسٹریلیا جا کر ایک بھی میچ نہ کھیلنے والے پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیگ اسپنر ابرار احمد نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز سے بھی باہر ہوگئے۔

اسپن بولر ابرار احمد آسٹریلیا کے خلاف سڈنی ٹیسٹ کے بعد نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلی جانے والی ٹی 20 سیریز سے بھی باہر ہوگئے۔

ابرار احمد اب آسٹریلیا سیریز کے بعد وطن واپس آئیں گے، لیگ اسپنر پاؤں کی تکلیف کے باعث آسٹریلیا کے خلاف تینوں ٹیسٹ نہیں کھیل سکے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی سلیکشن کمیٹی کے سربراہ وہاب ریاض نے ابرار احمد کے حوالے سے تصدیق کردی۔

چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ ابرار احمد تاحال مکمل فٹ نہیں ہوسکے، وہ آسٹریلیا سے ہی وطن واپس آ جائیں گے۔

واضح رہے کہ ابرار احمد کو دائیں پیر میں تکلیف آسٹریلیا کے خلاف باقاعدہ ٹیسٹ سیریز شروع ہونے سے قبل پرائم منسٹر الیون کے خلاف 4 روزہ پریکٹس میچ کے تیسرے دن 8 اوورز کرانے کے بعد ہوئی تھی جس کے سبب انہیں میدان سے باہر جانا پڑا تھا۔

مزید پڑھیں

دورہ نیوزی لینڈ: قومی ٹی 20 ٹیم کے کھلاڑیوں نے تیاری کا آغاز کردیا

میلبرن ٹیسٹ میں پاکستان کو شکست، آسٹریلیا کو سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل

دورہ آسٹریلیا پر پاکستان کو شدید دھچکا، ابرار احمد باہر

test series

T20I series

Pakistan vs Australia

Leg Spinner

PAK VS AUS

Pakistan vs New Zealand

abrar ahmed