Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے کیخلاف شیخ رشید کی اپیل سماعت کیلئے منظور

الیکشن ٹریبونل نے نوٹس جاری کرتے ہوئے آر او کو 4 جنوری تک ریکارڈ سمیت طلب کرلیا
شائع 02 جنوری 2024 04:50pm

راولپنڈی کے الیکشن ٹربیونل نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے کے خلاف اپیل سماعت کے لیے منظور کرلی، پاکستان تحریک انصاف کے 8 امیدواروں کی اپیلوں پر آر او سمیت شکایت کنندہ کو نوٹس جاری کردیے گئے جبکہ سماعت 4 جنوری کو ہوگی۔

الیکشن ٹربیونل نے این اے 56 اور57 سے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے کے خلاف شیخ رشید اور ان کے بھتیجے راشد شفیق کی اپیلیں سماعت کے لیے منظور کیں۔

الیکشن ٹریبونل نے نوٹس جاری کرتے ہوئے ریٹرننگ آفیسر (آر او) کو 4 جنوری تک ریکارڈ سمیت طلب کرلیا۔

تحریک انصاف کے این اے 55 اورپی پی 15 کے تین امیدوارخلیق کیانی،ایرج شاہنواز راجہ اور انعم زاہد نے ریٹرنگ آفیسر کے فیصلے کے خلاف اپیلیں دائر کیں جبکہ الیکشن ٹربیونل نے اپیلیں منظور کرتے ہوئے نوٹس جاری کردیے۔

این اے 89 میانوالی سے پی ٹی آئی امیدوارعمیر نیازی نے اپلیٹ ٹربیونل سے رجوع کیا۔ عدالت نے ریٹرننگ آفسر اوراعتراض کندہ کوطلب کرلیا۔

حلقہ این اے 58.60 اور 59 سے تحریک انصاف کے میجر طاہر صادق اور ایمان طاہر نے اپیلیں دائر کی جبکہ الیکشن ٹربیونل نے اپیلیں منظورکرتے ہوئے نوٹس جاری کردیے۔

مزید پڑھیں

شیخ رشید کے راولپنڈی کے 2 حلقوں سے کاغذات نامزدگی مسترد، چیلنج کرنے کا اعلان

ایک منی لانڈر، چور، کرپٹ کی تاج پوشی کے لیے قانون جنازہ نکال دیا گیا، شیخ رشید

تحریک انصاف کے بشارت راجہ کی این اے 55 سے اپیل بھی سماعت کے لیے منظور کرلی گئی۔

اس کے علاوہ پی پی 17 سے پی ٹی آئی کے راجہ راشد حفیظ کی اپیل منظور کرتے ہوئے نوٹس جاری کیے۔

Sheikh Rasheed

nomination papers

Awami Muslim League

sheikh rashid shafique

Election 2024

انتخابات 2024

الیکشن 2024

nomination papers reject

Election Jan 2 2024

rawalpindi election tribunal