جنوبی کوریا: اپوزشین لیڈر کی گردن میں دن دیہاڑے چاقو گھونپ دیا گیا
جنوبی کوریا میں اپوزیشن لیڈر لی جے میونگ کی گردن میں پریس کانفرنس کے دوران چاقو گھونپ دیا گیا۔
جنوبی کوریا کی خبر رساں ایجنسی ”یونہاپ“ کے مطابق لی جے میونگ پر منگل (2 جنوری 2024) کو جنوبی بندرگاہی شہر بوسان کے دورے کے دوران حملہ کیا گیا۔
لی جے میونگ بوسان کے ایک مجوزہ ہوائی اڈے کے دورے پر تھے، اس کے بعد پریس کانفرنس کے دوران ایک نامعلوم شخص نے ان کی گردن کے بائیں جانب چاقو سے حملہ کیا۔
یونہاپ کے مطابق حملہ آور کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا گیا۔
جنوبی کوریا کے میڈیا کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر کے مطابق لی جے میونگ زخمی حالت میں زمین پر لیٹے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں اور ایک ہجوم نے انہیں گھیر رکھا ہے۔
خون بہنے سے روکنے کے لئے ان کے گلے پر رومال رکھا گیا تھا۔
جنوبی کوریا میں اس سال اپریل میں عام انتخابات ہونے جا رہے ہیں۔
پیپلز پاور پارٹی نے 2022 کے انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی۔ لی جے میونگ بھی صدارت کی دوڑ میں شامل تھے۔
توقع کی جارہی ہے کہ انہیں اس سال ہونے والے انتخابات میں بھی صدارتی امیدوار قرار دیا جا سکتا ہے۔
مارچ 2022 کے مہینے میں ڈیموکریٹک پارٹی کے رہنما اور لی جے میونگ کی مہم کے منیجر سونگ ینگ گل پر جان لیوا حملہ ہوا تھا۔
گل کے سر پر ایک شخص نے ہتھوڑے سے وار کیا تھا جس کے بعد وہ بے ہوش ہو گئے تھے۔ تاہم وہ چند دنوں کے بعد صحت یاب ہو گئے۔
Comments are closed on this story.