Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

راولپنڈی : تھائی لینڈ سے بھیجے گئے مشکوک پارسل سے منشیات برآمد

مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے، کسٹم حکام
شائع 01 جنوری 2024 10:15pm
علامتی تصویر / فائل
علامتی تصویر / فائل

راولپنڈی میں کسٹم حکام نے چکلالہ انٹرنیشنل میل آفس میں کارروائی کرتے ہوئے مشکوک پارسل قبضے میں لے لیا۔ مشکوک پارسل سے ایک کلو100گرام منشیات برآمد ہوئی۔

کسٹم حکام کے مطابق منشیات سے بھرا پارسل تھائی لینڈ سے ڈڈیال آزاد کشمیر بھیجا جا رہا تھا، منشیات پارسل میں رکھے کپڑوں میں مہارت سے چھپائی گئی تھی۔

اس حوالے سے حکام نے مزید بتایا کہ پارسل غیر ملکی شخص نے یاسر عباس کے نام سے بھیجا تھا، منشیات برآمدگی کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔

Punjab police

customs officers

Drugs Smuggling