Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

”موجودہ پی ٹی آئی پیپلزپارٹی کا گروپ ہے“

بیرسٹر علی گوہر، شاہ محمود قریشی، بابراعوان اور لطیف کھوسہ پیپلز پارٹی میں تھے
شائع 01 جنوری 2024 09:15pm

رہنما جے یو آئی حافظ حمد اللہ کا کہنا ہے کہ بیرسٹر گوہر، شاہ محمود قریشی، بابراعوان اور لطیف کھوسہ پیپلز پارٹی میں تھے، یہ پی ٹی آئی نہیں پیپلزپارٹی کا گروپ ہے۔ قادر خان مندو خیل نے کہا کہ پی ٹی آئی بنی ہی پیپلزپارٹی سے ہے۔

آج نیوز کے پروگرام ”فیصلہ آپ کا“ میں بات کرتے ہوئے رہنما جے یو آئی حافظ حمداللہ کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی خدشات کا اظہار کرچکے ہیں، امن وامان کی صورتحال حقیقت میں سنگین ہے۔

حافظ حمداللہ کا کہنا تھاکہ بالائی علاقوں، خیبرپختونخوا میں شدید سردی کی لہر ہے، بہت سے لوگ موسم کی وجہ سے ووٹ نہیں ڈال سکیں گے، اور اگر الیکشن میں ٹرن آؤٹ کم ہوا تو دھاندلی کے خدشات بڑھ جائیں گے۔

رہنما جے یو آئی نے کہا کہ کیا خطرے سےآگاہ کرنےسےذمہ داری پوری ہوجاتی ہے، مولانا کو سیکیورٹی فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔

حافظ حمد اللہ نے مزید کہا کہ بیرسٹر گوہر پی ٹی آئی کے نہیں، پیپلزپارٹی کے کارکن ہیں، وہ شاہ محمود قریشی، بابراعوان اور لطیف کھوسہ پیپلز پارٹی میں تھے، جب کہ پی ٹی آئی کے صدر پرویزالہیٰ کا تعلق ق لیگ سے ہے، یہ پی ٹی آئی نہیں، پیپلزپارٹی کا گروپ ہے۔

قادر خان مندو خیل

پروگرام میں بات کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رہنما قادرمندوخیل کا کہنا تھا کہ جس وقت جے یو آئی کے قافلے پر فائرنگ ہوئی اس وقت مولانا فضل الرحمان اپنے گھر پر تھے، پیپلزپارٹی کے جلسوں پر بھی حملے ہوچکے ہیں، بینظیر بھٹو کوشہید کردیا گیا، لیکن سیکیورٹی کو بہانا بنا کر الیکشن کو ملتوی نہیں کرایا جاسکتا۔

قادر خان مندو خیل نے کہا کہ انتخابات پہلے ہی تاخیر کا شکار ہو چکے ہیں، انتخابات 90 دن میں ہونے چاہئے تھے۔

قادر خان مندو خیل نے بھی حافظ حمداللہ کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی بنی ہی پیپلزپارٹی سے ہے، پی ٹی آئی کے بیشتر رہنماؤں کا تعلق پیپلز پارٹی سے ہے۔

pti

PPP

JUIF

pti chairman

faisla app ka