Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسلام آباد: 2024 کی پہلی ایف آئی آر زیادتی کی دفعات کے تحت درج

ملزمان نے نوکری کا جھانسہ دے کر خاتون اسلام آباد بلوایا اور اجتماعی زیادتی کی۔
شائع 01 جنوری 2024 03:40pm

اسلام آباد میں نئے سال 2024 کی پہلی ایف آئی آر زیادتی کی دفعات کے تحت درج کرلی گئی۔

تھانہ لوہی بھیر کے علاقہ میں خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا واقعہ پیش آیا، جس کے بعد پولیس نے متاثرہ خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا۔

ایف آئی آر کے مطابق متاثرہ خاتون بہاولنگر کی رہائشی ہیں اور نوکری کی تلاش میں تھیں، ملزمان نے نوکری کا جھانسہ دے کر اسلام آباد بلوایا اور اجتماعی زیادتی کی۔

ایف آئی آر میں نوید اور ذوبی شاہ نامی افراد کو بطور ملزم نامزد کیا گیا ہے، واقعہ میں ملوث ملزمان کو گرفتار بھی کرلیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمان لڑکیوں کو نوکری کا جھانسہ دے کر زیادتی کا نشانہ بناتے تھے، ملزمان پہلے بھی ایسے کئی واقعات میں ملوث ہیں۔

FIR

Rape

islamabad police