Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس سماعت کے لئے مقرر

ممبرالیکشن کمیشن نثاردرانی توہین الیکشن کمیشن کیس پر سماعت کریں گے
شائع 01 جنوری 2024 03:26pm
پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان فواد چوہدری کے ہمراہ۔ فوٹو — اے ایف پی/ فائل
پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان فواد چوہدری کے ہمراہ۔ فوٹو — اے ایف پی/ فائل

بانی پی ٹی آئی اور فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس سماعت کے لئے مقرر کرلیا گیا ہے، ممبر الیکشن کمیشن نثاردرانی کیس کی سماعت کریں گے۔

بانی پی ٹی آئی اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے خلاف الیکشن کمیشن کیس کی سماعت 3 جنوری کو اڈیالہ جیل میں ہوگی۔

ممبر الیکشن کمیشن نثار درانی توہین الیکشن کمیشن کیس پر سماعت کریں گے، جب کہ دیگر ممبران میں شاہ محمود جتوئی، بابر حسین بھروانہ اور اکرام اللہ شامل ہیں۔

سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی کا آغاز ہوگا، جب کہ فواد چوہدری نے توہین الیکشن کمیشن کیس میں اوپن ٹرائل کی استدعا کررکھی ہے۔

pti

ECP

imran khan

Fawad Chaudhary

Election Commission of Pakistan (ECP)