Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

منفرد ذائقے والی ’پشاوری چکن بریانی‘ گھر پر بنائیں اور داد پائیں

پاکستانیوں کیلئے بریانی روح کی غذا سمجھی جاتی ہے
اپ ڈیٹ 01 جنوری 2024 03:54pm

جس طرح پانی کے بغیر دوائی کھانا ناممکن ہے ایسے ہی دعوت کا تصور بریانی کے بنا اُدھورا ہے۔

پاکستانیوں کیلئے تو بریانی ان کی روح کی غذا سمجھی جاتی ہے۔

پاکستان کے ہر صوبے کا کوئی نہ کوئی پکوان مشہور ہے لیکن اچھی بُری کی بحث سے قطع نظر بریانی کی ’مشہوری‘ چاروں صوبوں میں ہے۔

پشاورمیں ذوق و شوق سے کھائی جانے والی ’پشاوری بریانی‘ سے اگر آپ کو ابھی تک فیضیاب ہونے کا موقع نہیں مل سکا تواس آسان ترکیب کی مدد سے گھر پر پشاوری بریانی بنائیں اور داد پائیں۔

پشاوری چکن بریانی کیسے تیار کریں؟

اجزا:

400 گرام چکن 1/2 کپ دہی 1 چائے کا چمچہ ادرک لہسن پیسٹ 1 چائے کا چمچہ لال مرچ پاؤڈر 1/2 چائے کا چمچہ ہلدی 1 چائے کا چمچہ گرم مصالحہ 1 چائے کا چمچ بریانی مصالحہ ڈیڑھ پیالہ چاول نمک حسبِ ضرورت 2 سے 3 عدد لونگ، 1 عدد تیز پات، 1 عدد دارچینی کا ٹکرا، 2 سے 3 عدد چھوٹی الائچی 1/2 کپ کٹی ہوئی پیاز 1/2 کپ کٹے ٹماٹر تیل حسبِ ضرورت زعفران سجاوٹ کے لیے اور کیوڑا حسبِ ضرورت۔

ترکیب:

سب سے پہلے چاول کو اچھی طرح سے دھوکر انہیں تقریباً 20 سے 30 منٹ کے لئے پانی میں بھگو دیں۔

چکن کو ادرک لہسن کے پیسٹ، ہلدی، بریانی مصالحہ، گرم مصالحہ پاؤڈر، لال مرچ پاؤڈر اور نمک کے ساتھ اچھی طرح مکس کرکے ایک پیالے میں 1 گھنٹے کیلئے میرینیٹ کر لیں۔

اب ایک پتیلے میں میں پانی اُبالیں اور اس میں بھیگے ہوئے چاول شامل کریں۔ اس میں تیز پات، لونگ، الائچی، دار چینی اور نمک شامل کریں اورابال آنے تک پکائیں۔

اب ایک دوسری پتیلی میں میرینیٹڈ چکن کی ایک تہہ لگائیں اور اس کے اوپر پکے چاول کی تہہ لگائیں۔ اس کے اوپر کٹے ہوئے ٹماٹر، پیاز اور دھنیا کے پتے شامل کریں۔

حسبِ ضرورت تیل چھڑک دیں، دو دفعہ یہ عمل دہرائیں۔ ذائقے اور خوشبو کے لئے زعفران اور کیوڑا چھڑک دیں۔

پتیلی پر ڈھکن ڈھک کے ایلومینیم فائل سے ڈھانپ دیں اور ہلکی آنچ پر 40 سے 45 منٹ تک پکائیں۔ گرم گرم پشاوری بریانی تیار ہے۔

peshawar

Women

lifestyle

Biryani

Food Lover

recipes

Foods