Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور ہائیکورٹ: راولپنڈی بینچ کے اطراف سے پولیس نفری اور ناکے ہٹانے کا حکم

کسی صورت بھی خوف و ہراس والا ماحول نہ بنایا جائے، جسٹس صداقت علی خان
شائع 01 جنوری 2024 02:05pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

لاہور ہائیکوٹ راولپنڈی بینچ آنے والے راستے پر پولیس کی ناکہ بندی کے حوالے سے ہائیکورٹ بار کے عہدیداران نے سینئر جسٹس صداقت علی خان سے ملاقات کی۔

بار کی نشاندہی پرجسٹس صداقت علی خان نے آر پی او راولپنڈی کو طلب کرلیا اور کہا کہ کسی صورت بھی خوف و ہراس والا ماحول نہ بنایا جائے۔

جسٹس صداقت علی خان نے پولیس کو ہدایت کی کہ ہائیکورٹ کی حدود اور اطراف سے آنے والے راستوں پر پولیس فوری ہٹائی جائے، ابھی رپورٹ پیش کی جائے۔

LAHORE HIGH COURT (LHC)

Police Pickets