Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

فیض آباد دھرنا کمیشن نے شہباز شریف کو طلب کرلیا

شہباز شریف سابق وزیراعلیٰ پنجاب کی حیثیت سے کمیشن میں طلب کیے گئے ہیں
اپ ڈیٹ 01 جنوری 2024 02:19pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

فیض آباد دھرنا کمیشن نے سابق وزیراعظم شہباز شریف کو طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق دھرنا کمیشن نے 3 جنوری کو شہباز شریف کو بیان قلمبند کروانے کے لیے طلب کیا ہے۔

گزشتہ سال نومبر میں نگران حکومت نے فیض آباد دھرنا کیس میں عدالتی فیصلے پر عمل اور ذمہ داروں کے تعین کے لیے انکوائری کمیشن تشکیل دیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف سابق وزیراعلیٰ پنجاب کی حیثیت سے کمیشن میں طلب کیے گئے ہیں۔

تحریک لبیک کے فیض آباد دھرنے کے موقع پر پنجاب میں شہباز شریف وزیراعلیٰ تھے۔

خیال رہے کہ انکوائری کمیشن نے سپریم کورٹ میں اپنی رپورٹ 22 جنوری کو جمع کرانی ہے۔

اس سے قبل کمیشن سابق وزیر احسن اقبال، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو بھی طلب کرچکا ہے۔

جبکہ سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کمیشن میں طلبی کے باوجود پیش نہ ہوئے جس پر انہیں دوسرا نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

Shehbaz Sharif

faizabad dharna inquiry commission