Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

’نوازشریف کو ائر پورٹ تو اتارا جاسکتا ہے، لوگوں کے دلوں میں نہیں‘

جس کو اٹھا کر لائے تھے وہ باہر ہی نہیں نکلتا، بابر اعوان
شائع 01 جنوری 2024 11:15am
اسکرین گریب
اسکرین گریب

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بابر اعوان کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو ائر پورٹ تو اتارا جاسکتا ہے لیکن لوگوں کے دلوں میں نہیں۔

بابر اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیا سال اگر 2023 جیسا ہے تو میں مبارک نہیں دے سکتا، میں نئے سال کی مبارکباد آپ کو نو فروری کو دوں گا۔

بابر اعوان نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ہر قیمت پر الیکشن لڑے گی، ہم الیکشن جیتیں گے، ہر سیٹ پر ہمارے امیدوار ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ مفرورِ پاکستان باہر ہی نہیں نکلتا، ایک طرف ہمارے امیدوار ہیں جو باہر نکلتے ہیں تو اٹھالیے جاتے ہیں، دوسری طرف جس کو اٹھا کر لائے تھے وہ باہر ہی نہیں نکلتا۔

pti

Nawaz Sharif

Babar Awan