Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

دبئی برج خلیفہ پر نئے سال کے استقبال کے مناظر وائرل

نئی امیدیں اور نئے خواب لیے سال 2024 کا سورج طلوع ہو گیا۔
شائع 01 جنوری 2024 09:45am
اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

نئی امیدیں اور نئے خواب لیے سال 2024 کا سورج طلوع ہو گیا۔ جہاں دنیا بھر میں نئے سال کا جشن منایا گیا وہیں دبئی میں دُنیا کی سب سے اونچی عمارت برج خلیفہ پر شاندار آتش بازی اور تقریب سے نئے سال کا استقبال کیا گیا۔

نئے سال کے آغاز سے چند لمحات قبل کاؤنٹ ڈاؤن سے شروعات کرتے ہوئے شاندار آتش بازی کا انعقاد کیا گیا۔

دنیا کی مقبول ترین اس عمارت میں جادوئی آتش بازی، لائٹ اور لیزر شو کے ذریعے نئے سال کی گونج سنائی دی۔

ہرسال کی طرح اس سال بھی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر ذوق وشوق سے دیکھی جارہی ہے۔

رنگ و روشنیوں کے سیلاب نے ہر شے کو اپنی لپیٹ میں لیے رکھا، اس دوران وہاں موجود افراد کی جانب سے بھی بھرپورضوش وخروش کا مظاہرہ دیکھنے میں آیا۔

دبئی میڈیا آفس نے ایک روز قبل چیدہ تیاریوں کی مختصر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا تھا کہ اس شاندار تقریب میں 10 ماہ کی منصوبہ بندی شامل تھی جس کے لیے کل 15,682 پائروٹیکنکس استعمال کرتے ہوئے 365 سٹریٹجک فائرنگ پوزیشنزکے ساتھ 2,800 سے زائد منفرد پوزیشنز سے ڈیلیورکیاجائے گا۔

برج خلیفہ کی آتش بازی کو قریب سے دیکھنے کے ٹکٹ پہلے ہی آن لائن فروخت ہو چکے تھے۔

dubai

Burj Khalifa

Happy New Year

fire works