Aaj News

جمعہ, نومبر 15, 2024  
12 Jumada Al-Awwal 1446  

دوا کی غلط تشہیر پر امریکی فرم کو 7.8 کروڑ ڈالر ہرجانے کا سامنا

انشورنس کمپنیوں کو درد کش دوائوں "اوپی آئڈز" کے بحران کے باعث غیر معولی کلیمز ادا کرنا پڑے تھے
شائع 01 جنوری 2024 08:19am

امریکہ کی معروف کنسلٹنگ فرم میکنزے نے انشونس کمپنیوں کو ہرجانے کی مد میں 7 کروڑ 80 لاکھ ڈالر دینے پر آمادگی ظاہر کردی ہے۔

میکنز پر الزام تھا کہ اس نے ڈاکٹرز کو داساز ادارے پرڈیو فارما (Purdue Pharma) کی تیار کردہ ”آکسیکونٹِن“ فروخت کرنے کی ترغیب دی۔ اس کے نتیجے میں امریکہ میں opioids کا بحران پیدا پیدا ہوا۔ بعد میں انشورنس کمپنیوں کو غیر معمولی کلیمز ادا کرنا پڑے۔ لاکھوں افراد ان دوائوں کی لت میں مبتلا ہیں۔

دماغ کے ایک خاص حصے پر اثر انداز ہوکر کچھ دیر کے لیے سکون فراہم کرنے والی دوائوں کو opioids کہا جاتا ہے۔ ان دوائوں کی تیاری میں افیون، ہیروئن اور مارفن بھی استعمال کی جاتی ہے۔ ان تمام اجزا کی موجودگی انسان کو اس دوا کا عادی بنادیتی ہے۔

بہت سے لوگ تھکن محسوس کرنے پر یا کسی پریشانی کی حالت میں کچھ دیر کے لیے سکون پانے کی خاطر اوپی آئڈز کا سہارا لیتے ہیں۔ پھر انہیں اس کی لت پڑ جاتی ہے۔ اس کا خمیازہ بالآخر انشورنس کمپنیون کو بھگتنا پڑتا ہے۔

میکنزے نے اس کیس میں کسی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث نہ ہونے کا دعویٰ کیا تھا جبکہ وہ اس سے قبل مختلف مقدمات کے نتیجے میں ریاستی حکومتوں کو 60 کروڑ ڈالر اور مقامی حکومتوں کو 2 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا ہرجانہ ادا کرچکی ہے۔

OPIOIDS

PURDUE PHARMA

INSURANCE CLAIMS

DAMAGE