Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

صرف پی ٹی آئی کی نہیں ہمارے بھی کاغذات مسترد ہوئے ہیں، رہنما پیپلزپارٹی

سمجھ نہیں آرہا کس کو اور کیوں فائدہ دیا جارہا ہے، ندیم افضل چن
شائع 31 دسمبر 2023 09:24pm

پیپلزپارٹی کے رہنما ندیم افضل چن کا کہنا ہے کہ صرف پی ٹی آئی والوں کےکاغذات مستردنہیں ہوئے ہمارے بھی ہوئے ہیں، سمجھ نہیں آرہا کس کو اور کیوں فائدہ دیا جارہا ہے۔

آج نیوز کے پروگرام ”روبرو“ میں بات کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رہنما ندیم افضل چن کا کہنا تھا کہ لوگوں کو الیکشن لڑنے دینا چاہئے، کسی سے زیادتی نہ ہو، پیپلزپارٹی پہلے بھی کہتی تھی آرٹیکل 62 اور 63 ختم ہونا چاہئے۔

ندیم افضل چن نے کہا کہ صرف پی ٹی آئی والوں کے کاغذات مسترد نہیں ہوئے، ہمارے لوگوں کےبھی مسترد ہوئے ہیں، جن کے کاغذات میں نقص تھا وہ مسترد ہوئے ہیں، سمجھ نہیں آرہا کس کو اور کیوں فائدہ دیا جا رہا ہے، عوام الیکشن چاہتے ہیں سلیکشن نہیں، سلیکشن ہوئی تو ملک میں استحکام نہیں آئے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی میں بہت زیادہ لوگ پی پی کے ہیں، تحریک انصاف سے کوئی اتحاد نہیں ہورہا۔

پروگرام میں بات کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کا کہنا تھا کہ 3 سے 10جنوری تک اپیلوں کی سماعت ہوگی، امید ہے کہ معاملات حل ہوجائیں گے، معاملات حل نہ ہو تو امیدوار عدالت جاسکتا ہے۔

PMLN

rubaroo

Pakistan People's Party (PPP)

Election 2024

Election Dec 31 2023