Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

امارات ایئرلائن مسافروں کو 25 برس تک 18 لاکھ ماہانہ ’تنخواہ‘ کیوں دیتی ہے

رقم وصول کرکے فیملی اس پیسے کے ساتھ کچھ بھی فضول کام نہیں کرے گی، کینیڈین شہری
شائع 31 دسمبر 2023 06:58pm
تصویر بشکریہ خلیج ٹائمز
تصویر بشکریہ خلیج ٹائمز

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں مقیم ایک کینیڈین شہری کو اگلے 25 سال کے لیے 25 ہزار درہم ماہانہ تنخواہ ملے گی۔ رابرٹ برکووسکی نے ایمریٹس ڈرا کے ایزی 6 گرینڈ پرائز میں کامیابی حاصل کی۔

ڈرا جیتنے والے تارکین وطن نے کہا کہ اپنے بچوں کے نمبروں کو ذہن میں رکھتے ہوئے نمبروں کو ترتیب دیا اور کامیابی مل گئی۔

کینیڈین شہری کا کہنا تھا کہ فیملی اس پیسے کے ساتھ کچھ بھی فضول کام نہیں کرے گی۔ یہ صرف روز مرہ کی چیزوں جیسے رہائش، اشیائے خورونوش یا بچوں کی سرگرمیوں میں استعمال کی جائے گی۔ اس سے یقینی طور پر چیزوں کو زیادہ آرام دہ بنانے میں مدد ملے گی۔

گرینڈ پرائز امارات ڈرا کے لیے ایک ”قانونی ذمہ داری“ ہے، کہ وہ مذکورہ تنخواہ کی ادائیگی اگلے 25 سالوں تک ماہانہ بنیادوں پر کرتی رہے گی۔

یاد رہے کہ 54 سالہ برکوسکی کاروبار اور طرز زندگی میں تبدیلی کیلئے 18 ماہ قبل کینیڈا سے متحدہ عرب امارات منتقل ہوئے تھے۔ پیشے کے لحاظ سے ایک کنسلٹنٹ ہیں۔

ڈرا کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انھوں نے مزید بتایا کہ ’میں نے کینیڈا میں بھی اسی طرح کے کھیل کھیلے تھے، آن لائن ایمریٹس ڈرا کے بارے میں جب مجھے پہلی بار پتہ چلا تو میں نے اسے چھوڑنے کا فیصلہ کیا تھا، لیکن میں نے پچھلے سال سے آن اور آف کھیل شروع کردیا تھا۔

انھوں نے کہا کہ یہ ایک ای میل تھی جس میں انکشاف کیا گیا تھا کہ انہوں نے پرائز جیت لیا۔ وہ ڈرا میں کھیلنا جاری رکھیں گے۔ لیکن مجھے اور میری بیوی کو ابھی تک یقین نہیں آرہا۔

UAE

dubai

canada

UAE Lottery