Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

ایک منی لانڈر، چور، کرپٹ کی تاج پوشی کے لیے قانون جنازہ نکال دیا گیا، شیخ رشید

سپریم کورٹ نے مجھے بھی صادق و امین کہا ہے، سابق وفاقی وزیر
اپ ڈیٹ 31 دسمبر 2023 03:52pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ نے مجھے بھی صادق و امین کہا ہے، ایک منی لانڈرنگ، چور اور کرپٹ کی تاج پوشی کے لئے قانون کا جنازہ نکال دیا گیا۔

راولپنڈی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ایک منی لانڈراورچورکی تاج پوشی کے لیے تمام قانون اورضابطوں کا جنازہ نکالا گیا، جب کہ 16 بار وزیر بننے والے پر مری کے ریسٹ ہاؤس کا الزام لگایا گیا، میں خانہ کعبہ گیا، جھوٹ نہیں بولتا، مری گیسٹ ہاؤس نہیں گیا، 27 اگست کو میں پرویز الہی اور مونس الہی کے ساتھ ڈھوک دلال میں تھا، اگر آپ کو 94 روپے چاہئیے تو مجھ سے ویسے ہی لے لیتے۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ سپریم کورٹ نے مجھے بھی صادق و امین کہا ہے، ابھی تک مجھے نااہلی کا بتایا بھی نہیں گیا، کل مجھے کچہری اور لیاقت باغ بلایا گیا ہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میں اصلی نسلی ہوں پاکستان اور اسلام کے ساتھ کھڑا رہوں گا ، 16 بار وزیر رہنے والے پر 6 ہزار روپے کا الزم لگایا جارہا ہے، میں زندگی میں کبھی مری کے ریسٹ ہاؤس میں رہا ہی نہیں۔

مزید پڑھیں: 942 روپے نہ دینے پر مجھے نا اہل قرار دیا، شیخ رشید

سابق وزیرداخلہ نے کہا کہ میں لوگوں کو بتانا چاہتا ہون کہ مجھ پر غلط الزام ہے، جس چور کا بائیو میٹرک ایئرپورٹ پر کیا گیا اس نے کہا شیخ رشید کو نااہل کرو، ملک ڈوب رہا ہے اورمعاشی و سیاسی لحاظ سے بیٹھ رہا ہے، اور آپ چوروں کو لے کر آگئے، ایک منی لانڈر، چور اور کرپٹ کی تاج پوشی کےلیے قانون جنازہ نکالا گیا ہے، لوگوں کو الیکشن لڑنے کی اجازت دی جائے۔

شیخ رشید نے کہا کہ مجھے کسی نے کوئی پیغام نہیں پہنچایا، چلا ضرور کاٹا لیکن کسی نے مجھ پر تشدد نہیں کیا، اہم لوگوں سے مخاطب ہوں، 56,57 میں ہم لوگ جیت کر رہیں گے، عوام میں شکست نہیں دے سکے، یہ لوگ جماعت کو نا اہل قرار دے رہے ہیں، آر او صاحب میرا جواب دیں میں لال حویلی میں ہوں۔

Nawaz Sharif

Sheikh Rasheed

Sheikh Rasheed Ahmed

Supreme Court Bar Association

Election 2024