Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

سال نو کا جشن: ہوائی فائرنگ کی ویڈیو بنا کر دینے والوں کو انعام ملے گا، پولیس

مقدمات درج ہوں گے، سیدھا حوالات جائیں گے، سی ٹی او لاہور
اپ ڈیٹ 31 دسمبر 2023 01:46pm

کراچی پولیس کے ایڈیشنل آئی جی خادم رند کا کہنا ہے کہ سال نو کے جشن پر ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج ہوگا، سادہ لباس اہلکار کیمروں کے ساتھ شہر میں تعینات کئے جائیں گے۔

پولیس چیف کا کہنا تھا کہ ہوائی فائرنگ کی ویڈیو بناکر دینے والوں کو انعام دیا جائے گا۔

پولیس چیف خادم رند کے مطابق کلفٹن کی ساحلی پٹی سی ویو کو بند نہیں کیا جائے گا، ٹریفک بحال رکھنے کے لیے سی ویو پر ون وے ٹریفک چلایا جائے گا، پولیس امن کی صورتحال بحال رکھنے کیلئے سڑکوں پر موجود ہیں۔

کراچی پولیس کی جانب سے ہوائی فائرنگ سے اجتناب کیلئے مساجد سے اعلانات کیے جا رہے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہوائی فائرنگ کی زدمیں آکراپنےہی شہریوں کونقصان پہنچتا ہے۔

دوسری جانب سٹی ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) لاہور عمارہ اطہر نے نیو ائیر نائٹ کے حوالے سے والدین اور ون ویلرز کے نام خصوصی پیغام جاری کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ نیو ائیر نائٹ پر ون ویلرز، ہلڑبازوں اور بغیر سائلنسر موٹرسائیکلسٹ کے خلاف سخت کریک ڈاؤن ہوگا۔

سی ٹی او نے ون ویلرز اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف مقدمات درج کروانے کا حکم دیا ہے۔

سی ٹی او لاہور کا کہنا ہے کہ والدین اپنے بچوں پر خصوصی نظر رکھیں۔

سی ٹی او لاہور نے خبردار کیا کہ فیملیز سے چھیڑچھاڑ کرنے والے سیدھا حوالات جائیں گے۔

انہوں نے اپنے پیغام میں بتایا کہ نیو ائیر نائٹ کیلئے لیڈی ٹریفک وارڈنز کا خصوصی دستہ بھی تیار کیا گیا ہے جو مال روڈ، جیل روڈ اور مین بلیوارڈ گلبرگ میں تعینات ہوگا۔

عمارہ اطہر کا کہنا تھا کہ نیو ایئر نائٹ پر ون ویلنگ، ہلڑبازی روکنے کیلئے 90 مقامات پر خصوصی ناکہ جات لگائے جائیں گیں۔ کم عمر ڈرائیورز کو بھی موٹرسائیکل، گاڑی سمیت تھانے بند کر دیا جایا جائے گا۔

سی ٹی او لاہور کے مطابق مال روڈ، جیل روڈ، فیروز پور روڈ، کینال روڈ، جی ٹی روڈ پر موٹر سائیکلسٹ دستے تعینات ہوںگے۔ مین بلیوارڈ گلبرگ اور علامہ اقبال روڈ، مین بلیوارڈ ڈیگنس پر بھی اضافی نفری تعینات ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ بغیر سائیلنسر موٹرسائیکلوں اور رکشوں پر مقدمات درج ہوں گے۔

lahore

New Year Night

NEW YEAR CELEBRATION 2024

CTO Lahore