Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کمپیوٹر سائنس اور آئی ٹی گریجویٹس کا سینٹرلائزڈ ٹیسٹ 7 جنوری کو ہوگا

ٹیسٹ دینے کے خواہش مند افراد 3 جنوری تک رجسٹریشن کروا سکتے ہیں
شائع 30 دسمبر 2023 11:31pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے اعلان کیا ہے کہ کمپیوٹر سائنس اور آئی ٹی گریجویٹس کے لیے سینٹرلائزڈ ٹیسٹ 7 جنوری کو ہوگا۔

ایچ ای سی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ”ایکس“ پر ٹیسٹ کی تاریخ اور متعلقہ معلومات شیئر کی ہیں۔

ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ کمپیوٹر سائنس اور آئی ٹی گریجویٹس کے لیے سینٹرلائزڈ ٹیسٹ 7 جنوری 2024 کو منعقد ہوگا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل ہائر ایجوکیشن کمیشن نے سینٹرلائزڈ ٹیسٹ میں رجسٹریشن کے خواہشمند افراد کیلئے آخری تاریخ میں توسیع کرکے 3 جنوری 2024 کردی تھی۔

رجسٹریشن کی ڈیڈ لائن میں توسیع کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا تھا کہ زیادہ سے زیادہ اہل طلباء سبجیکٹ ٹیسٹ کے لئے خود کو رجسٹر کریں اور اس موقع سے فائدہ اٹھائیں۔

ایچ ای سی کے مطابق تسلیم شدہ سرکاری اور نجی شعبے کی یونیورسٹیوں اور ملحقہ کالجوں میں پیش کردہ کمپیوٹر سائنس اور آئی ٹی سے متعلق مضامین کے ساتویں سمسٹر میں داخلہ لینے والے طلباء، ورچوئل یونیورسٹی (وی یو) لنک( https://www.vu.edu.pk/GraduateTest/) کے ذریعہ اندراج کرسکتے

Higher Education Commission

تعلیم

information technology

Computers