Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

انتخابات پاکستان کا امتحان ہیں، اجازت ملی تو مبصرین کا چھوٹا گروپ بھیجیں گے، سفیر یورپی یونین

انتخابات کی تاریخ کے اعلان سے یورپی یونین کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے، ڈاکٹر رائینا کونیکا
شائع 30 دسمبر 2023 11:21pm
فوٹو۔۔۔۔۔ اسکرین گریب
فوٹو۔۔۔۔۔ اسکرین گریب

یورپی یونین کی سفیر ڈاکٹر رینا کوئنکا نے کہا ہے کہ انتخابات پاکستان کا امتحان ہیں، اجازت ملی تو مبصرین کا چھوٹا گروپ بھیجیں گے۔

آج نیوز کے پروگرام ”روبرو“ میں گفتگو کرتے ہوئے یورپی یونین کی سفیر ڈاکٹر رائینا کونیکا نے کہا کہ ہماری بہت حوصلہ افزائی ہوئی ہے کہ انتخابات کے لیے ایک تاریخ کا اعلان ہوگیا ہے اور ہم ان انتخابات کو آزادانہ، منصفانہ، جامع انداز میں ہوتے دیکھنے کے منتظر ہیں، تو یہ پاکستان کی لگن، جمہوریت سے وابستگی کا امتحان ہوگا، یہ بہت اہم ہے کہ انتخابات ہوں اور الیکشن کی تاریخ سے ہماری حوصلہ افزائی ہوئی ہے۔

سفیر یورپی یونین کا کہنا تھا کہ جانتے ہیں انتخابات بین الاقوامی معیار کے مطابق ہونے چاہئیں، جو اس کے لیے مرتب کیے گئے ہیں کہ انتخابات کیسے منصفانہ اور آزادانہ ہونے چاہئیں تو یہ کوئی راکٹ سائنس نہیں ہے ، آپ جانتے ہیں کچھ ایسی چیزیں ہیں جن سے بچنے کی ضرورت ہے اور پاکستان یہ سب جانتا ہے اس لیے ہم دیکھیں گے کہ 8 تاریخ کو کیا ہوتا ہے۔

ڈاکٹر رائینا کونیکا نے کہا کہ اچھا ہے یہ جمہوری عمل کا ایک لازمی حصہ ہے کہ وہ میدان میں ہیں اور انتخابی مہم چلارہے ہیں تو یہ اچھی بات ہے در حقیقت ان میں سے کچھ کے ساتھ رابطہ اور ملاقات کرنا تھوڑا سا مشکل ہورہا ہے کیونکہ وہ میدان میں باہر ہیں اور یہ ایک اچھی چیز ہے، مہم چلانے کا مطلب ہے کہ آپ ان لوگوں کے پاس جارہے ہیں جو ووٹ ڈالنے جارہے ہیں، انہیں قائل کرنے اور انہیں سمجھانے کی کوشش کررہے ہیں کہ آپ کا پلیٹ فارم کیا ہے اور یہ ایک اچھی بات ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر ہمیں حتمی طور پر اجازت ملتی ہے تو ہم بھیجیں گے اور میرا خیال ہے کہ ہم اس پر کام کررہے ہیں، ہم ماہرین کا ایک چھوٹا گروپ بھیجیں گے، ہم ایک انتخابی ماہر مشن بھیجیں گے جو کہ انتخابی مشاہدے کے مشن سے مختلف ہے لہذا ایک ماہر مشن واقعی ایسے لوگوں پر مشتمل ہے جو انتخابات کی نگرانی کے علاوہ کچھ نہیں کرتے، وہ اس بات کا سیاسی اندازہ نہیں لگاتے کہ آیا انتخابات منصفانہ رہے ہیں یا نہیں، وہ سفارشات نہیں دیتے، ان کی رپورٹ اس وقت تک شائع نہیں ہوتی جب تک کہ حکومت یہ نہ کہے کہ اس رپورٹ کو پبلک ہونا چاہیئے تو یہ بہت چھوٹا اور آسان عمل ہے اور ایسا کیوں ہے؟ اس کی وجہ یہ ہے کہ ہمیں یورپی یونین میں انتخابی مبصر مشن بھیجنے کے عمل کو ممکن بنانے کے لیے کئی ماہ کا عرصہ درکار ہوتا ہے کیونکہ اس میں بجٹ کے مضمرات بھی شامل ہوتے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس لیے ہمیں آپ کو معلوم ہے ایک مشاہداتی مشن بھیجنے کے لیے بجٹ بنانا ہوگا، اور سچ کہوں تو باقی پاکستان کی طرح ہمیں بھی یہ معلوم نہیں تھا کہ انتخابات کب ہوں گے اس لیے ہم بجٹ کا فیصلہ نہیں کرسکے اور اسی لیے ایک چھوٹا کم سیاسی گروپ آرہا ہے۔

پاکستان میں جرمنی کے سفیر الفریڈ گریناس نے کہا کہ وقت کی کمی کی وجہ سے انتخابات کے لیے مکمل مشن بھیجنا مشکل تھا۔

انہوں نے کہا، ’جہاں تک میں کہہ سکتا ہوں کہ کچھ لوگ آئیں گے۔ کیا یہ مکمل انتخابی مبصر مشن ہوگا - شاید اس لئے نہیں کیونکہ یہ انتخابات کی تاریخ کے اعلان سے لے کر انتخابات کی تاریخ تک بہت کم ہے۔

سفیر گراناس نے کہا کہ جرمنی کو یقین ہے کہ انتخابی عمل کو اس طرح سے سنبھالا جائے گا جس کے نتیجے میں ایک قانونی منتخب حکومت تشکیل دی جا سکے گی۔

انہوں نے کہا کہ میں اس بات سے اتفاق کرتا ہوں کہ منصفانہ انتخابات کے لئے یکساں مواقع بہت اہم ہیں۔ میں اس کی موجودگی یا عدم موجودگی کے بارے میں کچھ کہنے کی پوزیشن میں نہیں ہوں۔ میرے خیال میں انتخابی عمل ظاہر کرے گا اور ہم پراعتماد ہیں اور کام کرنے کے لئے پاکستانی جمہوریت پر بہت زیادہ بھروسہ کرتے ہیں۔

European Union

rubaroo

Europe

Shaukat Paracha

Election 2024

انتخابات 2024

الیکشن 2024

FEB 8 ELECTION DATE