Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

این اے 127 لاہور سے بلاول بھٹو کے کاغذات نامزدگی منظور

ایاز فاروقی نامی شخص کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض کو مسترد کردیا گیا
شائع 30 دسمبر 2023 09:25pm

لاہور میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 127 سے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے۔

عام انتخابات کے لیے لاہور کے حلقہ این اے 127 سے بلاول بھٹو زرداری کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے جبکہ ایاز فاروقی نامی شخص کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض کو مسترد کردیا گیا۔

پیپلز پارٹی کے رہنما اسلم گل، فیصل میر، ہما میر کے بھی کاغذات نامزدگی بھی منظور کر لیے گئے جبکہ تحریک انصاف کے اعجاز چوہدری اور ملک ظہیر عباس کھوکھر کے کاغذات مسترد ہوگئے۔

عون ثقلین، زبیر کسانہ اور عاصمہ ظہیر عباس، تحریک انصاف کے رہنما لطیف کھوسہ اور خرم لطیف کھوسہ، جماعت اسلامی کے امیدوار احسان اللہ وقاص، مسلم لیگ ن کے رہنما عطاء تارڑ، نصیر بھٹہ اور وحید عالم خان کے کاغذات نامزدگی بھی منظور کرلیے گئے ہیں۔

اس سے قبل این اے 127 لاہور سے بلاول بھٹو زرداری کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض کا جواب جمع کروایا گیا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ بلاول کے کاغذات نامزدگی میں پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز لکھا جانا انسانی غلطی ہے، اعتراض کنندہ اس حلقے کا نہیں نارووال کا رہائشی ہے۔

یاد رہے کہ کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کیے جانے کے خلاف اپیل 3 جنوری تک کی جا سکے گی، اپیلوں پر انتخابی ٹریبونل 10 جنوری تک فیصلہ کریں گے، امیدوار اپنے کاغذات 12 جنوری تک واپس لے سکیں گے، امیدواروں کو انتخابی نشان 13 جنوری کو دیے جائیں گے، عام انتخابات 8 فروری کو ہوں گے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کے مطابق ملک بھر میں 28 ہزار 626 کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائے گئے تھے

Bilawal Bhutto

lahore

PPP

Bilawal Bhutto Zardari

nomination papers

Pakistan People's Party (PPP)

Election 2024

انتخابات 2024

الیکشن 2024

nomination papers reject