Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

’این اے 121 میرا آبائی حلقہ ہے‘ ٹکٹ کی تقسیم پر شیخ روحیل لیگی قیادت کے سامنے ڈٹ گئے

میں اپنے آبائی حلقے سے ہی الیکشن لڑوں گا، لیگی رہنماء کا پارٹی کے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں مؤقف
اپ ڈیٹ 30 دسمبر 2023 06:17pm

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماء شیخ روحیل اصغر الیکشن کیلئے این اے ایک سو اکیس میں ٹکٹ کی تقسیم کے معاملے پر لیگی قیادت کے سامنے ڈٹ گئے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق لیگی رہنما شیخ روحیل نے پارٹی کے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں موقف اختیار کیا کہ این اے ایک سو اکیس میرا آبائی حلقہ ہے اور میں یہاں سے ہی الیکشن لڑوں گا۔

اس حوالے سے پارٹی ذرائع نے مزید بتایا کہ ن لیگ کے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں شیخ روحیل نے یہ بھی کہا کہ آزاد حیثیت میں بھی الیکشن لڑنا پڑا تو لازمی لڑوں گا۔

یہ بھی پڑھیں :

لاہور کے حلقہ این اے 122 سے عمران خان کے کاغذات نامزدگی مسترد

پی ٹی آئی کو بلے کا نشان واپس دینے کیخلاف الیکشن کمیشن نے اپیل دائر کردی

8 فروری کو عام الیکشن نہیں، نوجوان اس ملک اور قوم کی تقدیر بدلیں گے، شہباز شریف

ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی قیادت روحیل اصغر اور ایاز صادق کے ایک حلقے سے ٹکٹ کے مطالبے پر امتحان میں پڑ گئی ہے، تاہم پارلیمانی بورڈ ن سفارش کی ہے کہ این اے 121 میں ٹکٹ کا حتمی فیصلہ پارٹی قائد نواز شریف خود کریں ہے۔

PMLN

Nawaz Sharif

Election 2024

انتخابات 2024