Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

برف باری سے قبل مری جانے والے سیاحوں کیلئے انتباہ جاری

سیاحوں کیلئے تین سیاحتی سہولت سینٹرز قائم کیے ہیں، سیکٹری سیاحت
شائع 30 دسمبر 2023 03:10pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

محکمہ سیاحت اورٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن آف پنجاب (ٹی ڈی سی پی) نے سیاحوں کے لیے انتباہ جاری کردیا۔

سیکرٹری سیاحت نے کہا کہ سال نو اور سردیوں کی چھٹیوں میں سیاح شمالی علاقوں کارخ کرتے ہیں، ٹی ڈی سی پی کی جانب سے تین سیاحتی سہولت سینٹرز قائم کیے گئے ہیں۔

ٹورسٹ فیسیلیٹیشن سینٹرز مال روڈ، کشمیر پوائنٹ اور بانسرہ گلی میں قائم کیے جہاں پر اہلکار سیاحوں کی مدد اور رہنمائی کے لیے موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

نیو ایئر نائٹ: کراچی میں دفعہ 144 نافذ، اسلام آباد میں تقریبات پر پابندی

اسلام آباد میں نئے سال کی تقریبات کے اجازت نامے منسوخ

سیکرٹری سیاحت پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ سینٹرزمیں سیاحوں کے لیے پیٹرول سمیت دیگر ضروری اشیا کا انتظام کیا گیا ہے۔

Murree

Punjab Government

tourists

Tourism Development Corporation of Punjab