سردرد کیلئے ’گولی‘ کے بجائے ان تجاویز پر عمل کریں
کسی نہ کسی وقت ہونے والا سردرد بیماری تونہیں سمجھا جاتا لیکن اس کی شدت پورے جسم پر اثرانداز ضرور ہوتی ہے۔
چونکہ سردرد کے باعث انسانی جسم دیگر سرگرمیوں کو سرانجام دینے کے قابل نہیں رہتا اس لیے اکثریت ’پین کِلرز‘ کا استعمال کرلیتی ہے۔
لیکن طبی ماہرین کے مطابق سر درد کو ان دواؤں کے استعمال سے دور کرنا انسانی صحت پر منفی اثرات مرتب کرسکتا ہے۔
سردرد سے فوری آرام کیلئے یہ چند عادات سب کیلئے خاصا مددگار ثابت ہوسکتی ہیں۔
متوازن غذاؤں کا استعمال
سر درد کی اکثر وجہ بلڈ پریشر اور شوگر کے توازن کی خرابی بھی ہوتی ہے۔ اس لیے سرمیں جب بھی درد اٹھے تو غذائیت سے بھرپوراجزاء اپنی خوراک میں شامل کریں۔
خیال رہے کہ پھل، سبزیاں، اناج اور پروٹین کو اپنی غذا میں لازمی شامل کریں۔
تھوڑی دیر کی نیند
سر درد سے فوری نجات کیلئے تھوڑی دیر کی نیند لے لینا بھی ایک مناسب حل ہے۔
پانی پیئیں
پانی کی کمی سر درد کا سبب بن سکتی ہے، لہٰذا پورے دن میں مناسب مقدار میں پانی پینا یقینی بنائیں۔
اسٹریس نہ لیں
کاموں کا اسٹریس لینا بھی سر درد کی وجہ بنتا ہے۔ اس لیے بہتر ہے کہ کاموں کو منظم انداز میں کریں۔
چائے پیئیں
سر درد سے فوری آرام کیلئے چائے پینا عام ہے۔ چائے میں موجود کیفین سر درد کیلئے ایک بہترین علاج ہے۔
Comments are closed on this story.