Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

رضوان کا متنازع آؤٹ: پی سی بی کا معاملہ آئی سی سی میں اٹھانے کا فیصلہ

ٹیکنالوجی میں خامی کی وجہ سے وہ نتائج نہیں ملے جو ہم چاہتے تھے، ٹیم ڈائریکٹر محمد حفیظ
شائع 30 دسمبر 2023 12:57pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

آسٹریلیا کے خلاف میلبرن ٹیسٹ کے دوران محمد رضوان کے متنازع آؤٹ پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے امپائرنگ اور ٹیکنالوجی کے استعمال سے متعلق معاملات انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) میں اٹھانے کا فیصلہ کرلیا۔

گزشتہ روز پیٹ کمنز کی گیند پر رضوان نے بال پر جھکنے کی کوشش کی تاہم بال گلفوز کے اسٹریپ کو لگتی ہوئی وکٹ کیپر ایلکس کیری کے پاس گئی، اپیل کرنے پر آن فیلڈ امپائر نے آؤٹ قرار نہ دیا تاہم ریویو کرنے پر تھرڈ امپائر نے آسٹریلوی ٹیم کے حق میں فیصلہ سنایا۔

تھرڈ امپائر کے اس فیصلے پر وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے بھی حیرت کا اظہار کیا تھا۔

میچ کے اختتام پر پریس کانفرس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹیم ڈائریکٹر محمد حفیظ نے بھی امپائرنگ کے فیصلوں پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔

محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ امپائرز کے فیصلوں میں تسلسل نہیں ہے جس کا ہمیں نقصان ہوا، ٹیکنالوجی میں خامی کی وجہ سے وہ نتائج نہیں ملے جو ہم چاہتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:

آسٹریلیا سے شکست کے بعد محمد حفیظ نے امپائر کال پر سوال اٹھا دیا

میلبرن ٹیسٹ میں شکست کا ذمہ دار کون؟ مصباح الحق نے بتادیا

محمد حفیظ نے کہا کہ کئی مرتبہ ٹیکنالوجی وہ دکھاتی ہے جو کرکٹ کی روح کے مطابق نہیں ہوتا، بہتری کی گنجائش ہمیشہ رہتی ہے اور ہم سب بہتری چاہتے ہیں، امپائر کال پر شک رہتا ہے، ایک ہی امپائر کال کبھی فیور میں جاتی ہے کبھی خلاف چلی جاتی ہے۔

اب یہ بھی دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ بورڈ ذرائع نے محمد رضوان کے متنازع آؤٹ پر ٹیم ڈائریکٹر محمد حفیظ سے بات کی اور پی سی بی معاملے کو کرکٹ کونسل کے سامنے اٹھانے پر غور کررہا ہے۔

PCB

ICC

Muhammad Rizwan

PAKISTAN CRICKET BOARD (PCB)

INTERNATIONAL CRICKET COUNCIL (ICC)

Melbourne Test

Boxing Day Test