Aaj News

جمعہ, نومبر 01, 2024  
28 Rabi Al-Akhar 1446  

نیپالی کرکٹر سندیپ لمیچانے 17 سالہ لڑکی کے ریپ کیس میں مجرم قرار

لڑکی نے گزشتہ سال ستمبر سندیپ کے خلاف شکایت درج کروائی تھی
شائع 30 دسمبر 2023 11:26am
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

نیپال کرکٹ ٹیم کے لیگ اسپنر سندیپ لمیچائے کو کھٹمندو کی عدالت نے لڑکی سے زیادتی کا مجرم قرار دے دیا ہے۔

کھٹمندو ڈسٹرکٹ کورٹ کے سنگل بنچ نے سندیپ لمیچائے کو جنسی جرم کا مجرم قرار دیا ہے، جب کہ عدالت اس نتیجے پر پہنچی ہے کہ واقعہ کے وقت متاثرہ لڑکی نابالغ نہیں تھی۔

نیپال کی میڈیا رپورٹ کے مطابق سندیپ لامیچانے کو سزا آئندہ سماعت پر سنائے جائے گی۔

واضح رہے گزشتہ سال ستمبر میں 17 سالہ لڑکی نے سندیپ کے خلاف شکایت درج کروائی تھی، جس میں الزام لگایا گیا تھا کہ کرکٹر نے کھٹمنڈو کے ایک ہوٹل کے کمرے میں اس کے ساتھ زیادتی کی۔

رواں سال 12 جنوری کو لامیچانے کی طرف سے دائر نظرثانی کی درخواست پر ہائی کورٹ نے کرکٹر کو 20 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے پر رہا کرنے کا حکم دیا تھا جس کے بعد سے وہ فی الحال ضمانت پر ہی رہا ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

کرکٹر ایلکس ہیپ برن پر ریپ کا الزام ثابت ہوگیا

کرکٹر یاسر شاہ اور انکے دوست کیخلاف ریپ کا مقدمہ

گزشتہ برس یپالی کپتان لمیچانے کو کرکٹ ایسوسی ایشن آف نیپال (سی اے این) نے اس معاملے پر وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد معطل کردیا تھا۔

اس وقت لمیچانے ویسٹ انڈیز میں سی پی ایل 2022 کھئیل رہے تھے تاہم کلب کی جانب سے معاہدہ ختم کرنے کے بعد واپس نیپال پہنچنے پر کرکٹر کو ائر پورٹ سے گرفتار کرلیا گیا تھا۔

گرفتاری سے کچھ دیر قبل لمیچانے نے لڑکی سے زیادتی کرنے کا الزام سازش قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ کیس میں تحقیقات کے تمام مراحل میں مکمل تعاون کریں گے اور اپنی بے گناہی ثابت کریں گے۔

Rape

Nepal

Rape Case

Kathmandu court

Sandeep Lamichhane

Nepali Cricketer