Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ن لیگ کے پارلیمانی بورڈ کا 19واں اجلاس آج ہوگا

اجلاس میں ضلع لاہور سے تعلق رکھنے والے امیدواروں کے انٹرویوز کیے جائیں گے
شائع 30 دسمبر 2023 10:58am
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

مسلم لیگ ن کے پارلیمانی بورڈ کا 19واں اجلاس آج ماڈل ٹاؤن سیکٹریرٹ لاہور میں ہوگا۔

اجلاس کی صدارت قائد نواز شریف اور پارٹی صدر شہباز شریف مشترکہ طور پر کریں گے جس میں ضلع لاہور سے تعلق رکھنے والے امیدواروں کے انٹرویوز کیے جائیں گے۔

یہ اجلاس ضلع لاہور کے امیدواروں کے انٹرویوز کے حوالے سے دوسرا اجلاس ہے، 27 دسمبر کو لاہور کے 2 قومی، 4 صوبائی حلقوں کے امیدواروں کے انٹرویوز مکمل ہو سکے تھے۔

گزشتہ اجلاس نواز شریف کی طبیعت ناسازی اور شہباز شریف کے دورہ کراچی کے باعث موخرکیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

ن لیگ کی انتخابی مہم کا آغاز، پہلا جلسہ آج شیخوپورہ میں ہوگا

اسکروٹنی کا آج آخری دن: کون اترے گا انتخابی میدان میں اور کون جائے گا گھر، فیصلہ آج ہوگا

لاہور سے قومی اسمبلی کے باقی 12، صوبائی اسمبلی کے 26 حلقوں کے امیدواروں کے انٹرویوز آج ہوں گے۔

پارلیمانی بورڈ کے آئندہ اجلاسوں میں ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملات کو حتمی شکل دی جائے گی۔

PMLN

lahore

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)

Parliamentary Board of Muslim League (N).

Election Dec 30 2024