Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور : چوہنگ میں ماں اور بہن کو قتل کیا اور پھر آگ لگائی گئی، حقیقت سامنے آگئی

پنجاب میں مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق
اپ ڈیٹ 30 دسمبر 2023 11:39pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

لاہور کے علاقے چوہنگ میں 3 افراد کے جھلس کر جاں بحق ہونے کی حقیقت سامنے آگئی۔ پولیس نے مدعی مقدمہ کی بیوی اور بیٹی سمیت تین افراد کو حراست میں لے لیا۔ ملزمان نے مدعی مقدمہ کی ماں اور بہن کو گلہ دبا کر قتل کیا اور آگ لگا دی۔ دوسری جانب شیخوپورہ میں موٹروے پر کار الٹنے سے چار افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔

ایس پی صدر سدرہ خان کے مطابق مدعی مقدمہ کی بیوی اور بیٹی کو حراست میں لے لیا گیا، ملزمہ اور اس کے پہلے شوہر سے بیٹی راولپنڈی سے لاہور آئے۔

پولیس نے تیسرے ملزم کو بھی گرفتار کیا، پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزم کا نام ارسلان ہے، اور اسے اوکاڑہ سے گرفتار کیا گیا ، ملزم لاشوں کو جلانے کے لئے پیٹرول لایا تھا۔

ایس پی صدر کا کہنا ہے کہ چوہنگ پولیس نے قتل میں ملوث ماں اور بیٹی کو حراست میں لے لیا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ ملزمان نے مدعی مقدمہ کی ماں اور بہن کو گلہ دبا کر قتل کیا اور آگ لگا دی، ملزمہ، اس کی بیٹی اور ایک نامعلوم شخص نے دونوں کو قتل کیا۔

ابتدائی خبر یہ آئی تھی کہ لاہور کے علاقے چوہنگ شاداب کالونی میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ، گھر میں لگنے والی آگ میں تین افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔

تینوں جاں بحق افراد کرایہ کے مکان میں رہائش پذیر تھے۔ آگ کی اطلاع ملی تو فائر بریگیڈ عملے نے فوری پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔ جاں بحق افراد میں سید افتخار حسین، اس کی بیوی ثمینہ بیگم اور بیٹی ارم شامل ہیں۔

کراچی: نیٹی جیٹی پُل پر بس الٹنے سے خاتون جاں بحق، متعدد مسافر زخمی

دوسری جانب شیخوپورہ میں موٹروے پر کار الٹنے سے چار افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔

جاں بحق ہونے والوں میں میاں بیوی اور دو بچے شامل ہیں، جبکہ زخمیوں میں اٹھارہ سالہ فجر ہمایوں اور بارہ سالہ عبدالمعید شامل ہیں۔

اطلاع ملنے پر امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچیں اور لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق کار سوار سمبڑیال سے شادی میں شرکت کیلئے لاہور جارہے تھے۔

حادثہ کار کا ٹائر پھٹنے کے باعث پیش آیا۔

lahore

car accident

fire incident