Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسلام آباد ہائیکورٹ کے 2 اہم ججز چھٹی پر چلے گئے

اسلام آباد ہائیکورٹ نے 2 ہفتے پہلے شیڈول جاری کیا تھا اسی شیڈول کے مطابق ججز چھٹیوں پر گئے
شائع 29 دسمبر 2023 08:59pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔ اے ایف پی
فوٹو۔۔۔۔۔۔ اے ایف پی

اسلام آباد ہائیکورٹ کے 2 اہم ججز جسٹس جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس بابر ستار چھٹی پر چلے گئے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے آئندہ ہفتے کا ججز ڈیوٹی روسٹر جاری کر دیا گیا، جس کے تحت 2 ججز چھٹیوں پر چلے گئے۔

سائفر کیس کا ٹرائل روکنے والے اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب چھٹی پر چلے گئے۔

ڈی سی اسلام آباد کے ایم پی او کے اختیار کو غیر قانونی قرار دینے والے جسٹس بابر ستار بھی چھٹی پر چلے گئے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے 2 ہفتے پہلے شیڈول جاری کیا تھا اسی شیڈول کے مطابق ججز چھٹیوں پر گئے ہیں۔

دوسری جانب چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی سمیت چھٹیوں پر گئے 5 ججز کی واپسی ہو گئی ہے، آئندہ ہفتے 5 سنگل اور 2 ڈویژنل بینچز کیسز کی سماعت کے لیے دستیاب ہوں گے۔

مزید پڑھیں

نگراں حکومت کے تحت خوفناک نظام، کیا انتخابات ڈی ریل کرنا چاہتی ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ

ڈپٹی کمشنر تھری ایم پی او جاری نہیں کرسکتا، اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلہ سنادیا

Islamabad High Court

justice miangul hassan aurangzeb

justice babar sattar

Cypher case

vacations

judges roster