Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

شہبازشریف کے حلقہ این اے 242 سے کاغذات نامزدگی پر فیصلہ محفوظ

شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات امیدوار مسعود خان مندوخیل نے دائر کیے
شائع 29 دسمبر 2023 08:23pm

کراچی میں قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں کے لیے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا سلسلہ جاری رہا، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم شہباز شریف کے قومی اسملبی کے حلقہ این اے 242 سے کاغذات نامزدگی پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا۔

کراچی ضلع کیماڑی میں قومی اسمبلی کا حلقہ این اے 242 پر سابق وزیر اعظم شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے لیے رہنما مسلم لیگ ن رانا مشہود اور ان کے وکیل آر او کے سامنے پیش ہوئے تاہم این اے 242 کے امیدوار مسعود خان مندوخیل کی جانب سے شہباز شریف کی نامزدگی پر اعتراض داخل ہونے کی وجہ سے ریٹرنگ افسر نے اسکروٹنی کا فیصلہ محفوظ کر لیا۔

رانا مشہود کا کہنا ہے کہ این اے 242 سے شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی پر فیصلہ کل ہوجائے گا،شہباز شریف کراچی سے انتخابات لڑیں گے۔

دوسری جانب ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کے ضلع غربی این اے 244 اور ضلع جنوبی این اے 240 سے کاغذات نامزدگیہ درست قرار دے دیے گئے۔

ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہےکہ لوگ مایوسی سے نکل کر جمہوری عمل پر اعتماد بحال کررہے ہیں۔

ادھر ضلع جنوبی این اے 239 سے پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول کے کاغذات نامزدگی درست قرار دے دیے گئے۔

مزید پڑھیں

سندھ کی 2 بڑی سیاسی شخصیات مسلم لیگ (ن) میں شامل

ن لیگ کو دھچکا، شہباز شریف ایم کیو ایم کو راضی کرنے میں ناکام

ایم کیوایم پاکستان کا این اے 242 کی نشت پر سیٹ ایڈجسمینٹ سے صاف انکار

PMLN

Shehbaz Sharif

karachi

nomination papers

Election 2024

انتخابات 2024

الیکشن 2024

Nomination Papers Challenged

nomination papers reject