Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان کا 2 لاکھ روپے جرمانہ الیکشن کمیشن کو جمع کردیا گیا

گزشتہ روز الیکشن قواعد وضوابط کی خلاف ورزی پر کئی لوگوں پر جرمانہ عائد کیا گیا تھا
شائع 29 دسمبر 2023 04:21pm
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کا 2 لاکھ روپے جرمانہ الیکشن کمیشن کو جمع کردیا گیا۔

گزشتہ روز الیکشن کمیشن کی جانب سے فہرست جاری کی گئی تھی کہ ماضی میں جلسے جلوس کے دوران الیکشن قواعد وضوابط کی خلاف ورزی پر کئی لوگوں پر جرمانہ عائد کیا گیا تھا لیکن 37 امیدواروں نے جمع نہیں کیا جس میں بانی چئیرمین پی ٹی آئی کا نام بھی شامل تھا۔

سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے ذمے 2 لاکھ روپے کا جرمانہ بقایا تھا۔

انصاف لائرز فورم نے سابق وزیراعظم عمران خان کا جرمانہ ادا کرکے چالان صوبائی الیکشن کمیشن میں جمع کردیا۔

الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ افسران (آر اوز) کو امیدواروں سے جرمانے وصولی کی ہدایات کی تھی جبکہ عدم ادائیگی پر کاغذات مسترد کرنے کا حکم بھی دیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں

پارٹی سے انتخابی نشان واپس لینے کا مطلب پارٹی ختم کرنا ہے، بیرسٹر گوہر

الیکشن کمیشن نے انتخابی عمل سے متعلق موصول تمام شکایات نمٹا دیں

الیکشن کمیشن: پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات معطلی کالعدم قرار کیخلاف ڈویژنل بینچ جانے کا فیصلہ

ECP

اسلام آباد

imran khan

fine

Election Commission of Pakistan (ECP)

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

Fines

Election 2024

انتخابات 2024

الیکشن 2024