Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ٹرولزکو شکست؟ اسد طور نے ایمان مزاری کے ساتھ تصویر شیئر کردی

صحافی نے ٹرولرز کے نہلے کا جواب دہلے سے دیا
اپ ڈیٹ 29 دسمبر 2023 08:08pm
تصویر: اسد طور/ایکس ہینڈل
تصویر: اسد طور/ایکس ہینڈل

سماجی کارکن اور وکیل ایمان زینب مزاری کی شادی کی خبرسوشل میڈیا پرخوب وائرل ہے، لیکن اس سارے قصے میں ایک عجیب بات یہ بھی ہوئی کہ اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے صحافی اسد طورکا نام بھی ایکس ٹرینڈ بن گیا جس کی وجہ صارفین یا مخالفین کی جانب سے کی جانے والی ٹرولنگ ہے۔ تاہم صحافی نے ایک تصویرسے ٹرولرز کے نہلے کا جواب دہلے دے دیا۔

ایمان مزاری نے گزشتہ روزفالوورز کے ساتھ یہ خوشخبری شیئر کرتے ہوئے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر انگوٹھی اور دل والے ایموجی کے ساتھ اپنے نصف بہتر کے ہمراہ نکاح پر کھینچی گئی دلکش تصویر شیئر کی تھی۔

اس پوسٹ کو ری پوسٹ کرنے والے اسد طور نے ایمان اور عبدالہادی کی جوڑی کو ’پسندیدہ‘ قرار دیتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کااظہار کیا تھا۔

یہاں تک تو سب ٹھیک تھا لیکن بعض منچلے صارفین نے اسد طور کی جانب سے ایمان کی شادی کی تصویر شیئر کرنے کو بھی ایک الگ ہی رنگ دیا اور سوشل میڈیا پر صحافی کا نام ٹرینڈ بن گیا۔

دراصل اس ٹرینڈ کا محرک صحافی پر ماضی میں عائد کیے جانے والا وہ الزام بنا کہ اسد طور ایمان مزاری سے شادی کے خواہشمند ہیں۔

ایمان مزاری نے اپنا ہمسفر چُن لیا

تاہم اسد طور نے نہلے کا جواب دہلے سے دیتے ہوئے ایمان مزاری اور عبدالہادی کے ساتھ لی گئی تصویرسے دیا۔

آفیشل ایکس ہینڈل پر شیئر کی جانے والی تصویر میں صحافی کو خاصے بے تکلفانہ انداز میں ایمان مزاری کے ساتھ بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے۔ یہ تصویر ایمان اور عبدالہادی کے آج ہونے والے ریسپشن سے لی گئی ہے۔

صحافی نے کیپشن میں دلہن اور دولہا کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا، ’بہترین اور خوبصورت ترین جوڑوں میں سے ایک کے ساتھ‘۔

تصویر میں لاپتہ صحافی مدثر نارو کے بیٹے سچل بھی موجود ہیں جن کی بازیابی کیلئے اسد طور اور ایمان مزاری دونوں ہی بھرپور آواز اٹھاتے رہتے ہیں۔

Asad Toor

imaan mazari