اسرائیلی الٹرا آرتھوڈوکس چرچ کے ارکان کو بھی فوج میں بھرتی ہونے کا حکم
اسرائیلی حکومت نے الٹرا آرتھوڈوکس چرچ سے وابستہ افراد کے لیے فوجی بھرتی سے استثنا ختم کردیا ہے۔
غزہ میں جاری لڑائی کے طول پکڑنے پر اسرائیلی حکومت نے چند خصوصی ہنگامی اقدامات کیے ہیں۔ ملک بھر کے اسپتالوں میں ہنگامی حالت نافذ ہے۔ عوام کو خبردار کیا جاچکا ہے کہ کسی بھی وقت دفاعی خدمات انجام دینے کے لیے تیار رہیں۔
اسرائیل میں فوجی تربیت لازمی امر کا درجہ رکھتی ہے تاہم الٹرا آرتھوڈوکس چرچ سے تعلق رکھنے والے افراد کو فوجی بھرتی اور دفاعی خدمات کے معاملے میں رعایت دی جاتی رہی ہے۔
اب حماس سے لڑائی کے طول پکڑنے پر حکومت نے انہیں بھی فوجی بھرتی کے لیے رجسٹریشن کا حکم دیا ہے۔
واضح رہے کہ اسرائیلی آرتھوڈوکس چرچ کے ارکان جنگ و جدل کی گریز پر زور دیتے آئے ہیں۔ اب اس چرچ کے جن ارکان کو فوج میں بھرتی کیا جارہا ہے وہ اہل خانہ، خاندان اور سماجی حلقوں سے یہ بات چھپانے کو ترجیح دے رہے ہیں۔
Comments are closed on this story.